منگل‬‮ ، 22 اپریل‬‮ 2025 

صنعتوں کا پہیہ چل پڑا،چینی کمپنی نے پاکستان سے سالانہ ایک ارب ڈالرز کی مصنوعات کی خریداری کی پیشکش کردی

datetime 21  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد  (آن لائن) مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو میری کارکردگی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ صنعتوں کا پہیہ چل پڑا، چینی کمپنی پاکستان سے ایک ارب ڈالر سالانہ ٹیکسٹائل مصنوعات خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ قطر پاکستان میں ایل این جی پاور پلانٹس کی خریداری میں دلچسپی ظاہر کر رہا ہے

جبکہ سعودی عرب سے آئل ریفائنری لگانے پر بات چیت چل رہی ہے، ریفائنری کی جگہ تبدیل کی جا رہی ہے۔مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے چینی سفیر یاؤ جنگ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ آخرکار تجارت کا پہہ چل پڑا ہے۔ 15 جولائی کو چین کے وزیر تجارت کے ساتھ مذاکرات کے لیے چین جاؤں گا۔ چینی کمپنی لی اینڈ فونگ پاکستان سے سالانہ ایک ارب ڈالرز کی ٹیکسٹائل مصنوعات خریدنا چاہتی ہے جبکہ ایک چائنیز کمپنی پاکستان میں ٹرک کے ٹائر کا پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔ مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ پاکستان میں چینی ضرورت سے زیادہ موجود ہے، قیمتوں میں اضافے کی کوئی وجہ نہیں ہے۔اس موقع پر چینی سفیر یاؤ جنگ نے کہا کہ 90 فیصد چینی مارکیٹ پاکستانی مصنوعات کے لیے کھول دی ہے۔ چینی کمپیناں اپنی سپلائی چین ری لوکیٹ کر رہی ہے۔ ایک فیصد بھی ری لوکیٹ پاکستان میں آنے سے 60 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری آ سکتی ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان میں سرمایہ کاری کا ماحول کتنا سازگار ہوا، یہ بتانا قبل از وقت ہے۔ بجٹ میں کئے گئے اقدامات اور آئی ایم ایف پروگرام کے بعد صحیح صورتحال واضح ہوگی۔ عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ وزیراعظم کو میری کارکردگی سے کوئی مسئلہ نہیں ہے۔ صنعتوں کا پہیہ چل پڑا، چینی کمپنی پاکستان سے ایک ارب ڈالر سالانہ ٹیکسٹائل مصنوعات خریدنے کا ارادہ رکھتی ہے۔

موضوعات:



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…