اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم ، ایف بی آر کے پاس کتنے کروڑ لوگوں کا ڈیٹا موجود ہے ؟ چیئرمین ایف بی آر نے کونسا نیا نظام متعارف کرادیا ‎

21  جون‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے اثاثے ظاہر کرنے کی اسکیم کیلئے آن لائن پروفائل سسٹم کا اجرا کردیا۔جمعہ کو یہاں وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین ایف بی آر شبر زیدی نے کہا کہ آج سے ڈیٹا کی رسائی عوام کودے دی گئی ہے، ہمارے پاس ٹریولنگ، یوٹیلٹی بلز، بینک ٹرانزیکشن کا ڈیٹا موجود ہے، شہری شناختی کارڈ کی بنیاد پر اپنے بارے میں آن لائن معلومات

لے سکیں گے، دستیاب ڈیٹا کے علاوہ اضافی معلومات کی بنیاد پر ٹیکس اسیسمنٹ ہوگی۔انہوں نے کہا کہ ایمنسٹی اسکیم کے لیے اپنے شناختی کارڈ اور موبائل فون نمبر کی بنیاد پر ویب سائٹ پر ڈیٹا انٹری ممکن ہوگی، کوئی شخص کسی دوسرے کا پروفائل استعمال نہیں کرسکے گا۔شبر زیدی نے بتایا کہ نادرا کی مدد سے تمام شہریوں کی معاشی سرگرمیوں کا ڈیٹا حاصل کیا گیا ہے، بینک ٹرانزیکشن اور یوٹیلیٹی بلوں سمیت تمام معلومات ایف بی آر کے پاس ہیں۔چیئرمین ایف بی آر تنے کہاکہ کسی کی ذاتی معلومات کوئی دوسرا شخص حاصل نہیں کر سکے گا، آن لائن پروفائل سسٹم میں سیکیورٹی فیچرز کا بھی خیال رکھا گیا ہے، ایمنسٹی اسکیم کے علاوہ بھی شہری ایف بی آر سے آن لائن ڈیٹابیس کی معلومات لے سکیں گے۔اس موقع پر وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر نے کہا کہ ایف بی آر کے پاس 5 کروڑ 30 لاکھ افراد کا ڈیٹا موجود ہے، اس ڈیٹا کی بنیاد پر نوٹس بھی جاری کیے جا سکیں گے۔انہوں نے کہا کہ پچھلے 10 سال 2 حکومتیں جھوٹ بولتی رہیں، انہوں نیکوئی ڈیٹا بیس تیارہی نہیں کیا تھا لیکن موجودہ حکومت نے ساڑھے پانچ لاکھ افراد کا ڈیٹا تیار کیا ہے۔وزیر مملکت ریونیو حماد اظہر نے کہاکہ ہمارے پاس 5 کروڑ 30 لاکھ لوگوں کی معلومات کو ویب سائٹ پر ڈال دیا گیا ہے ۔ چیئر مین ایف بی آر نے بتایاکہ ایف بی آر کی معلومات نادرہ کے ساتھ شیئر نہیں کی گئی ،پاکستان نئے دور میں داخل ہو رہا ہے اب ڈیٹا کی بنیاد پر کاروائی کی جائے گی ۔

موضوعات:



کالم



گوہر اعجاز سے سیکھیں


پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…

سعدی کے شیراز میں

حافظ شیرازی اس زمانے کے چاہت فتح علی خان تھے‘…