اتوار‬‮ ، 23 اگست‬‮ 2026 

حکومتی اقدامات کے ثمرات سامنے آنا شروع،کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 5 ارب 24 کروڑ ڈالر کی کمی،سٹیٹ بینک نے بڑی خبر سنادی

datetime 20  جون‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی)مرکزی بینک کے اعداد و شمار میں کہا گیا ہے کہ رواں مالی سال جولائی سے مئی کے دوران کرنٹ اکانٹ خسارہ 12 ارب 67 کروڑ 80 لاکھ ڈالر رہا۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق رواں مالی سال کے ابتدائی 11 ماہ کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ

خسارہ 5 ارب 24 کروڑ ڈالر کم ہوا ہے، اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا مئی میں جاری کھاتے کا خسارہ 12 ارب 67 کروڑ 80 ڈالر رہا، جب کہ 18-2017 کے دوران اسی عرصہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ17ارب 92 کروڑ ڈالر تھا۔ اس طرح رواں مالی سال کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 5 ارب 24 کروڑ ڈالر سے زائد کی کمی ہوئی۔مرکزی بینک کے اعداد وشمار کے مطابق جاری کھاتے کا خسارہ جی ڈی پی کا 4.8 فیصد ہے جب کہ مالی سال کے اسی عرصہ کا خسارہ جی ڈی پی کا 6.2فیصد تھا۔ اپریل میں ایک ارب 24 کروڑ ڈالر خسارہ ریکارڈ کیا گیا اور مئی کے دوران جاری کھاتے کا خسارہ ایک ارب 8 کروڑ ڈالر رہا، جولائی تا مئی درآمدات میں 3 ارب ڈالر کمی واقع ہوئی۔اعداد وشمار میں بتایا گیا ہے کہ تجارتی خسارہ 2 ارب 60 کروڑ ڈالر کم ہوگیا اورجولائی تا مئی تجارتی خسارے کی مالیت 26 ارب 11 کروڑ ڈالر رہی، اشیا و خدمات کی تجارت کا مجموعی خسارہ 4 ارب 15 کروڑ ڈالر کم رہا، ترسیلات کی مالیت گزشتہ مالی سال سے ایک ارب 90 کروڑ ڈالر زائد رہی اور یہ مالیت 20 ارب 19 کروڑ ڈالر ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دسواں حصہ)


ہمارے بچپن میں واش رومز یا ٹوائلٹس چھتوں پر ہوتے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(نواں حصہ)

مجھے مدت بعد پتا چلا میری عمر کے لوگوں کی کام…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(آٹھواں حصہ)

ہم کھاریاں سے لالہ موسیٰ شفٹ ہو گئے‘ ہماری گلی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(ساتواں حصہ)

جنگ کے زمانے میں رات کے وقت بلیک آئوٹ ہو جاتا…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چھٹا حصہ)

1971ء کے آخر میں پاکستان اور بھارت کی جنگ شروع ہو…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(پانچواں حصہ)

ہمارے زمانے میں بچوں کے لیے چار تحفے ہوتے تھے‘…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(چوتھا حصہ)

میری عمر اس وقت تین سال تھی جب میرے والدین گائوں…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)

میں نے گائوں میں صرف تین سال گزارے لیکن اس کی…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(دوسرا حصہ)

گائوں کے نوے فیصد مکان کچے تھے‘ دیواریں گارے…

پتھر کے زمانے سے اے آئی تک

میں خوش قسمتی یا بدقسمتی سے اس نسل سے تعلق رکھتا…

Foot In The Door

خرگوش آزاد اور مست زندگی گزار رہا تھا‘ اس کے…