ہفتہ‬‮ ، 15 جون‬‮ 2024 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں زبردست تیزی،سرمایہ کاری مالیت میں اربوں کا اضافہ،متعدد نفسیاتی حدیں بحال 

datetime 20  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کے بادل چھٹ گئے کاروباری ہفتے کے چوتھے روزجمعرات کواتارچڑھاؤ کے بعد تیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی34700،34800۱ور34900کی نفسیاتی حدیں بحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں 44ارب10کروڑ روپے سے زائدکااضافہ،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت64.10فیصدزائدجبکہ66.17فیصد حصص کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

فروخت کے دباؤ اور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغاز منفی زون میں ہواٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس 34646پوائنٹس کی سطح پربھی دیکھاگیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے بینکنگ،ٹیلی کام، توانائی،سیمنٹ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اورٹریڈنگ کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس کی35000کی حد بھی بحال ہوگئی تاہم فروخت کے دباؤکے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکاتاہم اتارچڑھاؤکا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس339.79پوائنٹس اضافے سے34995.91 پوائنٹس پر بندہوا۔جمعرات کو مجموعی طور پر340کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے225کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،101کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ14کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 44ارب 10کروڑ62لاکھ82ہزار15روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر70کھرب35ارب47کروڑ62لاکھ37ہزار886روپے ہوگئی۔جمعرات کومجموعی طور پر16کروڑ30لاکھ28ہزار690شیئرز کاکاروبارہوا،جوبدھ  کی نسبت6کروڑ36لاکھ82ہزار930شیئرززائد ہیں۔قیمتوں کے اتارچڑھاؤ کے حساب سے یونی لیورفوڈزکے حصص سرفہرست رہے،

جس کے حصص کی قیمت229.00روپے اضافے سے5399.00 روپے اورسائفرٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت60.05روپے اضافے سے1279.98روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت149.00روپے کمی سے6700.00روپے اوررفحان میظ کے حصص کی قیمت65.00روپے کمی سے6000.00روپے ہوگئی۔جمعرات کوسمٹ بینک کی سرگرمیاں 1کروڑ93لاکھ74ہزارشیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت.3پیسے کمی سے.65روپے اورورلڈٹیلی کام کی سرگرمیاں 1کروڑ71لاکھ83ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت.2پیسے کمی سے.79روپے ہوگئی۔جمعرات کوکے ایس ای30انڈیکس194.39پوائنٹس اضافے سے16545.73پوائنٹس،کے ایم آئی30 انڈیکس788.12پوائنٹس اضافے سے56223.50پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس160.20پوائنٹس اضافے سے25520.76پوائنٹس پربندہوا۔

موضوعات:



کالم



شرطوں کی نذر ہوتے بچے


شاہ محمد کی عمر صرف گیارہ سال تھی‘ وہ کراچی کے…

یونیورسٹیوں کی کیا ضرروت ہے؟

پورڈو (Purdue) امریکی ریاست انڈیانا کا چھوٹا سا قصبہ…

کھوپڑیوں کے مینار

1750ء تک فرانس میں صنعت کاروں‘ تاجروں اور بیوپاریوں…

سنگ دِل محبوب

بابر اعوان ملک کے نام ور وکیل‘ سیاست دان اور…

ہم بھی

پہلے دن بجلی بند ہو گئی‘ نیشنل گرڈ ٹرپ کر گیا…

صرف ایک زبان سے

میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…