جمعہ‬‮ ، 25 اپریل‬‮ 2025 

قومی ٹیم کے کپتان، سلیکٹرز، کوچز اور دیگر سٹاف کو بدلنے سے کیا ہوگا؟ سفارشی آگے نہیں جا سکے گا، وسیم اکرم نے بھارت کی مثال دیدی

datetime 20  جون‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے اگر کسی میں ٹیلنٹ ہوگا تو وہ آگے جاسکے گا سفارشی آگے نہیں جاسکے گا۔ پاکستان ٹیم کی ورلڈکپ میں ناقص کارکردگی کا حوالہ دیتے سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ قومی ٹیم کے کپتان اور سلیکٹرز، کوچز اور دیگر اسٹاف بدلنے سے کیا ہوگا کیونکہ ٹیم کے کھلاڑی تو وہی رہیں گے۔انہوں نے واضح کیا کہ

ملک میں اگر کسی میں ٹیلنٹ ہوگا تو سامنے آئے گا اور آگے جاسکے گا، سفارشی آگے نہیں جاسکے گا۔سوئنگ کے سلطان نے کہا کہ پاکستان میں کرکٹ اسٹرکچر پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔انہوں نے بھارت کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ پڑسی ملک نے گزشتہ 15 سال کے دوران اپنی فرسٹ کلاس کرکٹ پر پیسہ لگایا ہے۔خیال رہے کہ بھارت گزشتہ 15 سالوں کے دوران ہی دنیائے کرکٹ کی سب سے باصلاحیت ٹیم بن کر ابھری جس نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 2007، ورلڈکپ 2011 اور چیمپیئنز ٹرافی 2013 اپنے نام کیے۔وسیم اکرم نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے پاس پیسہ موجود ہے، تاہم اس کو چاہیے کہ وہ ڈومیسٹک کرکٹ پر سرمایہ لگائے، اس پر اپنی توجہ مرکوز کرے اور اس کے معاملات پر نظر بھی رکھے۔خیال رہے ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف اہم میچ میں پاکستان کو 89 رنز سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا جس کے بعد قومی ٹیم کے کپتان اور کھلاڑی تنقید کی زد میں ہیں۔واضح رہے کہ ورلڈکپ میں پاکستان نے اب تک 5 میچز کھیلے ہیں جن میں ایک میں کامیابی ملی، 3 میں ناکامی کا سامنا کرنا پڑا جبکہ ایک میچ بارش کی نظر ہوا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



پانی‘ پانی اور پانی


انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…