جمعہ‬‮ ، 20 فروری‬‮ 2026 

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری،سرمایہ کاروں کے مزید82 ارب ڈوب گئے،انڈیکس متعدد نفسیاتی حدوں سے گر گیا

datetime 18  جون‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مندی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کوبھی اتارچڑھاؤ کے بعد مندی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس35100،35000،34900،34800اور34700کی نفسیاتی حدوں سے گرگیا،مندی کے نتیجے میں سرمایہ کاروں کے مزید82 ارب 2کروڑروپے سے زائدڈوب گئے،کاروباری حجم گذشتہ روزکی نسبت18.73فیصدکم جبکہ74.92فیصد حصص کی

قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی۔حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہاؤسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے سیمنٹ،توانائی، بینکنگ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث کاروبارکا آغاز مثبت زون میں ہوا،ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پرکے ایس ای 100 انڈیکس 35187پوائنٹس کی بلندسطح پر بھی دیکھاگیاتاہم فروخت کے دباؤ کے باعث مقامی سرمایہ کار گروپ تذبذب کا شکار نظرآئے اور اپنے حصص فروخت کرنے کو ترجیح دی،جس کے نتیجے میں تیزی اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس34610پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم غیرملکی سرمایہ کاروں کی جانب سے مارکیٹ میں ایک بار پھرخریداری دیکھی گئی،جس سے مارکیٹ میں ریکوری آئی تاہم اتارچڑھاؤکا سلسلہ سارادن جاری رہا۔مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس487.10پوائنٹس کمی سے34681.72 پوائنٹس پر بندہوا۔منگل کو مجموعی طور پر319کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے61کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،239کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں 82ارب2کروڑ20لاکھ40ہزار41روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت

گھٹ کر69کھرب91ارب21کروڑ35لاکھ56ہزار7روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر10کروڑ41لاکھ30 ہزار 390شیئرز کاکاروبارہوا،جوپیرکی نسبت2کروڑ40لاکھ5ہزار920شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے پاک ٹوبیکوکے حصص سرفہرست رہے،جس کے حصص کی قیمت23.71روپے اضافے سے2592.71 روپے اورسن ریزٹیکسٹائل کے حصص کی قیمت9.18روپے کمی سے196.18روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی یونی لیورفوڈزکے حصص میں

ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت286.25روپے کمی سے5438.75روپے اورنیسلے پاکستان کے حصص کی قیمت237.70روپے کمی سے6752.29روپے ہوگئی۔منگل کومیپل لیف سیمنٹ کی سرگرمیاں 1کروڑ47لاکھ27ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت69پیسے کمی سے25.29روپے اورٹی آرجی پاک لمیٹڈکی سرگرمیاں 73لاکھ31ہزارشیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت53پیسے کمی سے16.93روپے ہوگئی۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس239.66پوائنٹس کمی سے16354.85پوائنٹس،کے ایم آئی30 انڈیکس1058.65پوائنٹس کمی سے55245.93پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس297.53پوائنٹس کمی سے25359.99پوائنٹس پربندہوا۔



کالم



رعونت پر بکھری ہوئی خاک


کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…

آئل اینڈ سپیس وار

مجھے ایران میں مظاہروں کی پہلی اطلاع 31دسمبر 2025ء…

محبت تا ابد

وہ بے چارہ 1627ء تک غیر معروف اور نامعلوم تھا‘…

اصفہان میں دو دن

کاشان سے اصفہان کے لیے دو راستے ہیں‘ پہلا راستہ…

کاشان میں ایک دن

کاشان قم سے ڈیڑھ گھنٹے کی ڈرائیو پر واقع ہے‘…

قم میں آدھا دن

ہم تیسرے دن قم روانہ ہو گئے‘ قم تہران سے ڈیڑھ…