اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)ترجمان آئی ایم ایف جیری رائس نے پاکستان کے بجٹ پر تبصرے سے گریز کیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پریس بریفنگ میں جیری رائس سے پاکستانی بجٹ سے متعلق سوال کیا گیاجس پر انہوں نے کہا کہ وہ پاکستان کے بجٹ پر خصوصی طور
پر کوئی تبصرہ نہیں کریں گے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے ساتھ گزشتہ ماہ آئی ایم ایف پروگرام پر اسٹاف لیول معاہدہ طے پایا ہے۔ کاروباری ماحول میں بہتری،اداروں کی مضبوطی، شفافیت بڑھانے اور خصوصی طور پر سماجی خرچوں سے بچنے پر بات چیت جاری ہے ۔