اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)جون کے مہینے میں چترال میں 30 سال بعد برفباری۔ لوگ نظارہ دیکھ کر حیران رہ گئے۔ موسم گرما میں برف سے موسم ایک بار پھر سے سرد ہو گیا۔نجی ٹی وی کے مطابق ایک طرف جہاں میدانی علاقوں میں سورج آگ برسا رہا ہے تو وہیں دوسری جانب چترال میں برفباری سے
موسم کافی سہانا ہو گیا۔ چترال میں 30 سال بعد برفباری دیکھ کر لوگوں کی حیرت کا ٹھکانہ نہیں رہا۔اپر چترال کے علاقہ کھوت ، اویر اور گرم چشمہ کے بگوشٹ اور دیگر بالائی علاقوں میں بارش کے بعد برفباری سے ان علاقوں نے سفید چارد اوڑھ لی۔ سرد ہواؤں نے چترال کا موسم انتہائی خوشگوار بنا دیاہے۔