تہران(این این آئی)ایرانی حکومت جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس سے صرف جوہری معاہدے پر ہی بات کرنا چاہتی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان عباس موسوی نے ایک بیان میں کہاکہ جوہری معاہدے کے سوا تمام موضوعات غیر اہم ہیں اور ان پر بات چیت کا کوئی فائدہ نہیں۔ جرمن وزیر کا مشرق وسطیٰ اور خطے کا یہ چار روزہ دورہ ہے۔ وہ اردن اور متحدہ عرب امارات سے ہوتے ہوئے پیر کو تہران پہنچیں گے، جہاں ان کا یہ دورہ اختتام پذیر ہو گا۔