ہفتہ‬‮ ، 01 جون‬‮ 2024 

کاؤنٹ ڈاؤن شروع، حکومت نئی مشکل میں،ن لیگ نے مڈٹرم الیکشن کا مطالبہ کردیا،دھماکہ خیز اعلان

datetime 31  مئی‬‮  2019

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ حکومت  کی جانب سے وزیر خزانہ کو برطرف کرنا ناکامی کا اعتراف ہے اچانک پوری معاشی ٹیم تبدیل کرنے سے منفی اثرات آئے حکومت آئندہ بجٹ میں عوام پر مزید بوجھ ڈالے گی ہم نے پانچ سال تک گیس کے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا حکومت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل مولانا فضل الرحمان کی اے پی سی میں طے ہو گا موجودہ مسائل کا حل مڈٹرم الیکشن ہیں۔

جمعرات کے روز نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ مسلم لیگ ن  کا ایک ہی بیانیہ ہے کہ ملک آئین کے مطابق چلے ملک میں سب سے بڑی چوری، ٹیکس چوری ہے آئندہ بجٹ میں عوام کے لئے ریلیف صفر ہو گا حکومت بجٹ میں عوام پر مزید بوجھ ڈالے گی انہوں نے کہا کہ قرضوں سے گبھرانا نہیں چاہئے معیشت کو گروتھ دینا چاہئے ہر ملک قرضہ لے کر گزارا کرتا ہے اگر معیشت بہتر ہو گی تو قرضے لینے کی بھی ضرورت نہیں ہو گی انہوں نے کہا کہ 50 لاکھ گھروں  کی سکیم کا اعلان توکر دیا گیاہے لیکن اس کے لئے پیسہ کہاں سے آئے گا پرائیویٹ سیکٹر ہی 50 لاکھ گھر  بنا کر دے سکتاہے حکومت اپنے اخراجات اور ناکامی چھپا رہی ہے کوئی منصوبہ بندی کے ساتھ بھی آٹھ ماہ میں معیشت کا اتنا برا حال نہیں کر سکتا، سوچ کی خرابی، نا اہلی اور نا تجربہ کاری کے باعث یہ نوبت آئی ہے حکومت کی جانب سے اچانک پوری معاشی ٹیم بدل دینے سے منفی اثرات آئے وزیر خزانہ کو برطرف کرنا حکومتی ناکامی کا اعتراف ہے تحریک انصاف میں بہت سے لوگ شیروانی سلوا کر وزیراعظم بننے کے انتظار میں بیٹھے ہیں شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ موجودہ مسائل کا حل مڈٹرم الیکشن ہیں سابق وفاقی حکومت کو توڑ کر ملک کو انتشار کا شکار کیا گیا ہم نے5 سال گیس  کے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا موجودہ صورتحال میں مفتاح اسماعیل سے بہتر کارکردگی کوئی نہیں دیکھا سکتا حکومت نے اپنے  پہلے سال  قرضوں میں 15 فیصد اضافہ کیا پاکستان کی معیشت، توانائی گیس پر ہی انحصارکرتی ہے حکومت گیس سیکٹر کو ایک پیسہ نہیں دیتی آئندہ بجٹ میں بھی گیس پر کوئی سبسڈی نہیں رکھی جا رہی شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ حکومت کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل اے پی سی میں طے کیا جائے گا مولانا فضل الرحمان اپوزیشن جماعتوں  کی اے پی سی بلائیں گے جبکہ تمام سیاسی جماعتیں اپنے اپنے طورپر احتجاج کریں گی

موضوعات:



کالم



صرف ایک زبان سے


میرے پاس چند دن قبل جرمنی سے ایک صاحب تشریف لائے‘…

آل مجاہد کالونی

یہ آج سے چھ سال پرانی بات ہے‘ میرے ایک دوست کسی…

ٹینگ ٹانگ

مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…