پیر‬‮ ، 28 جولائی‬‮ 2025 

شہبازشریف اثاثوں میں ایک ہزار فیصد اضافے کا جواب دیں،اپوزیشن لیڈر سے بڑا مطالبہ کردیا گیا

datetime 26  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) صوبائی وزیر اطلاعات وثقافت سید صمصام بخاری نے کہا ہے کہ شہبازشریف اپنے اثاثوں میں ایک ہزار فیصد اضافے کا جواب دیں، نواز لیگ کے سربراہ لندن میں میڈیا کے سامنے جگ ہنسائی کا باعث بنے۔پنجاب کے وزیر اطلاعات سید صمصام بخاری نے

اپنے بیان میں کہا کہ شہباز شریف کو سیاسی مقاصد کیلئے رمضان کا تقدس پامال کرنا مہنگا پڑا، نواز لیگ انتشار کا شکار ہو چکی، ابھی مزید تضادات سامنے آئیں گی۔ انھوں نے کہا کہ تمام “کاروائیوں” کا مقصد عدالت سے راہ فرار اختیار کرنا ہے۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ نواز لیگ مختلف بیانات دے کر “گڈ کا اور بیڈ کا” کھیل رہی ہے، “مدعی سست اور گواہ چست” کے مصداق پھرتیاں دکھائی جا رہی ہیں، شاہ سے زیادہ شاہ کے وفادار بننے والے سبکی اٹھا رہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ نواز لیگ کے دونوں بڑے دھڑے کھل کر سامنے آ گئے ہیں، اقتدار اور مال بچانے کے علاوہ شریف برادران کا کوئی مقصد نہیں۔ اپوزیشن عوام کیلئے نہیں لوٹ مار بچانے کیلئے سڑکوں پر آنا چاہتی ہے۔وزیرااطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کی کرپشن کیلئے “زیرو ٹالرنس” پالیسی جاری رہے گی۔ ملکی معیشت میں مثبت اشارے ملنے شروع ہو گئے ہیں، نئی معاشی ٹیم بڑی کامیابیاں حاصل کرے گی، گزشتہ 10 برسوں میں جعلی اکانومی کھڑی کی گئی۔

موضوعات:



کالم



سچا اور کھرا انقلابی لیڈر


باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…

نیند کا ثواب

’’میرا خیال ہے آپ زیادہ بھوکے ہیں‘‘ اس نے مسکراتے…

حقیقتیں(دوسرا حصہ)

کامیابی آپ کو نہ ماننے والے لوگ آپ کی کامیابی…

کاش کوئی بتا دے

مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…