جمعہ‬‮ ، 15 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

پاکستان سٹاک ایکسچینج میں رواں ہفتے زبردست تیزی، نیا ریکارڈ قائم ہوگیا

datetime 25  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں گزشتہ کاروباری ہفتے کے دوران زبردست تیزی کارجحاب دیکھا گیااورکے ایس ای100انڈیکس میں 2 ہزار537 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت کی اسٹاک مارکیٹ میں سپورٹ فنڈ کی یقین دہانی بھی کام کرگئی،

شدید مندی کے بعد پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے آخری روز 100 انڈیکس 122 پوائنٹس اضافے کے ساتھ 35703 پر بند ہوا۔ ایک ہفتے کے دوران 2537 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جو دس سال کے بعد کسی ایک ہفتے میں اتنا بڑا اضافہ ہے۔کاروباری ہفتے کے دوران 100 انڈیکس 35 ہزار 703 پوائنٹس کی سطح پر بندہوا۔ انڈیکس میں 7 اعشاریہ 6 فیصد اضافہ ہوا۔ حصص کی مالیت میں 400 ارب روپے اضافہ جبکہ شیئر کی کل مالیت 7200 ارب روپے ہوگئی۔ کاروباری ہفتے میں 3413 پوائنٹس کے بینڈ میں کاروبار ہوا۔کاروباری ہفتے میں 89 کروڑ شیئرز کے سودے30 ارب روپے میں طے ہوئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن 393 ارب روپے بڑھ کر 7205 ارب روپے ہوگئی ہے۔گزشتہ ہفتے ڈالرنے بھی تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھوا، انٹر بینک میں ڈالر ایک روپے 97 پیسے مہنگا ہو کر 150 روپے 91 پیسے پر بند ہوا۔ اس ہفتے ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح 151 روپے 95 پیسے تک بھی پہنچا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے مہنگا ہو کر 151 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا ہے جبکہ اسکی بلند ترین سطح 154 روپے بھی دیکھی گئی تھی۔

موضوعات:



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…