بدھ‬‮ ، 23 اپریل‬‮ 2025 

پاکستان میں ایک لاکھ کمپنیاں ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہیں، ٹیکس فائلر50 ہزارکمپنیاں ہیں،نان فائلر 50 ہزارکمپنیوں کو دھماکہ خیز پیغام دے دیا گیا

datetime 23  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد (این این آئی)چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) شبر زیدی نے واضح کیا ہے کہ اکاؤنٹس منجمد کرنے کے حوالے سے قانون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی،بجلی اور گیس کے تمام صنعتی صارفین کو ایمنسٹی سکیم میں سیلز ٹیکس کی رجسٹریشن کرانا ہوگی، یکم جولائی کے بعد قانون سازی کر کے کارروائی کرینگے، پاکستان میں ایک لاکھ کمپنیاں ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہیں، ٹیکس فائلر50 ہزارکمپنیاں ہیں، ایس ای سی پی چیئرمین کو خط لکھا ہے، باقی 50 ہزار کمپنیوں کو

وہ نکالیں یا میں نکالوں گا، نان فائلر کمپنیوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائیگا، قانون میں کوئی خامی ہے تو بیٹھ کر دیکھیں گے، غیر رجسٹرڈ ادارے 2 فیصد سیلز ٹیکس دیکر رجسٹر ہوسکتے ہیں، ایمنسٹی اسکیم میں سیلز ٹیکس کے واجبات کلیئر کرائے جا سکتے ہیں،غلطی کرنے والے اداروں کو سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہونے کا موقع دے رہے ہیں، صنعتی اداروں کا ری ایکشن دیکھ کر سزا کا فیصلہ کریں گے۔ بدھ کو یہاں ایف بی آر حکام کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شبر زیدی نے بتایا کہ شکایت آرہی تھیں کہ لوگوں کو نوٹس موصول نہیں ہورہے اور اکاؤنٹس منجمد کیے جارہے ہیں، یہ ہدایت کی ہے کہ جس کا اکاؤنٹ منجمد کیا جائے اس کو24 گھنٹے پہلے آگاہ کیا جائے جبکہ اکاؤنٹس منجمد کرنے کے حوالے سے قانون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ پاکستان میں ایک لاکھ کمپنیاں ایس ای سی پی میں رجسٹرڈ ہیں، ٹیکس فائلر50 ہزارکمپنیاں ہیں، ایس ای سی پی چیئرمین کو خط لکھا ہے، باقی 50 ہزار کمپنیوں کو وہ نکالیں یا میں نکالوں گا، نان فائلر کمپنیوں کو ٹیکس نیٹ میں لایا جائے گا۔انہوں نے کہاکہ ایمنسٹی اسکیم میں سیلز ٹیکس کے واجبات کلیئر کروائے جا سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ ملک میں بجلی کے صنعتی صارفین 3 لاکھ 41 ہزار ہیں جبکہ سیلز ٹیکس میں 38 ہزار ادارے رجسٹرڈ ہیں۔ انہوں نے کہاکہ غیر رجسٹرڈ ادارے دو فیصد سیلز ٹیکس دے کر رجسٹرڈ ہو سکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ یکم جنوری کے بعد ایسے اداروں کیخلاف سخت کارروائی ہو گی۔

انہوں نے کہاکہ ہمیں کاروبار کیلئے ماحول پیدا کرنا ہے،صنعتی اداروں کو سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ ہم اپنے قانون کا بھی جائزہ لیں گے۔ انہوں نے کہاکہ غلطی کرنے والے اداروں کو سیلز ٹیکس میں رجسٹرڈ ہونے کا موقع دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ صنعتی اداروں کا ری ایکشن دیکھ کر سزا کا فیصلہ کریں گے۔ شبرزیدی نے کہاکہ سیلز ٹیکس ایمنسٹی پہلی دفعہ فراہم کی،صنعتی اداروں کو موقع دے رہے ہیں کہ ٹیکس نیٹ میں شامل ہو جائیں۔ انہوں نے کہاکہ ایمنسٹی اسکیم تک فائلز کی تعداد بڑھانے کا ٹارگٹ نہیں دے سکتے۔ انہوں نے کہاکہ کوشش ہے کہ لوگ خود آ کر ٹیکس نظام میں شامل ہوں، فی الحال پرانے نظام کے تحت ہی رجسٹرڈ ہوں گے۔ انہوں نے کہاکہ ہم چاہتے ہیں کہ لوگ رضاکارانہ طور پر ٹیکس میں رجسٹرڈ ہوں۔



کالم



Rich Dad — Poor Dad


وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…

یوٹیوبرز کے ہاتھوں یرغمالی پارٹی

عمران خان اور ریاست کے درمیان دوریاں ختم کرنے…

بل فائیٹنگ

مجھے ایک بار سپین میں بل فائٹنگ دیکھنے کا اتفاق…

زلزلے کیوں آتے ہیں

جولیان مینٹل امریکا کا فائیو سٹار وکیل تھا‘…

چانس

آپ مورگن فری مین کی کہانی بھی سنیے‘ یہ ہالی ووڈ…

جنرل عاصم منیر کی ہارڈ سٹیٹ

میں جوں ہی سڑک کی دوسری سائیڈ پر پہنچا‘ مجھے…

فنگر پرنٹس کی کہانی۔۔ محسن نقوی کے لیے

میرے والد انتقال سے قبل اپنے گائوں میں 17 کنال…