جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

ایران زیادہ دیر کے لئے آبنائے ہرمز بند نہیں کرسکتا،اگر ایسا ہوا تو امریکہ ایران کے ساتھ کیا کرے گا؟ نئی تحقیق سامنے آ گئی

datetime 23  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن(این این آئی)امریکا اور ایران کے درمیان حالیہ محاذ آرائی کے جلو میں جہاں فریقین ایک دوسرے پر الزامات اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔ وہیں دوسری طرف ایران نے عالمی طاقتوں کے ساتھ کئے گئے معاہدے کی بعض شرائط سے دست بردار ہونے، یورینیم افزودگی کی سطح بڑھانے کے ساتھ ساتھ خلیج کو بحر اومان سے ملانے والی تیل بردار جہازوں کی بین الاقوامی گذرگاہ آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی دھمکی دی ہے۔یہ دھمکی کس حد تک کار گر ہو سکتی ہے اور

کیا ایران آبنائے ہرمز کو زیادہ دیر تک بند رکھ سکتا ہے؟۔ اسی حوالے سے لندن اسٹرٹیجک انسٹی ٹیوٹ کے مشرق وسطیٰ کے لیے پروگرام کے زیر اہتمام کی جانے والی تحقیق فرانسیسی اخبارمیں شائع کی گئی۔ اس میں کہا گیا ہے کہ ایران زیادہ دیر تک آبنائے ہْرمز بند نہیں رکھ سکتا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ آبنائے ہرمز کی زیادہ دیر بند نہ رہنے کی وجوہات میں ایک بڑی وجہ امریکا کی عسکری بالا دستی ہے۔ اس وقت امریکا کا پانچواں بحری بیڑا خلیجی پانیوں میں موجود ہے۔ اس کے بعد ایران کے تیل پرعالمی منڈی تک رسائی پر پابندی ہے۔ ایران کے دو اہم اتحادی بالخصوص چین بھی عالمی منڈی میں تیل کی قیمت میں اضافے کے خدشے کے پیش نظر ایران کی حمایت جاری نہیں رکھ سکے گا۔ماہرین کا کہنا تھا کہ ایران کے لیے امریکا کا پیغام واضح ہے۔ وہ یہ کہ یا ایران اپنا تیل فروخت کرے گا یا اس یا کوئی ایک ملک بھی ایران سے تیل نہ خریدے۔ 2011ء اور 2012ء میں ایران پرعاید کی جانے والی پابندیوں کے دوران ایران آبنائے ہرمز میں آبی ٹریفک روکنے میں ناکام رہا ہے۔ایران آبنائے ہْرمز اس لیے بھی زیادہ دیر بند نہیں رکھ سکتا کیونکہ ایسا کرنے کی صورت میں ایرانی حکومت خطرے میں پڑ جائے گی۔ ایسی صورت میں امریکا، ایران میں حکومت تبدیل کرنے کے لیے کوئی بھی کارروائی کر سکتا ہے۔ 2001ء میں افغانستان اور 2003ء میں عراق پرحملے کے بعد امریکا علاقائی جنگوں میں الجھ گیا مگر ایرانیوں کو سنہ 1980ء سے 1988ء کے دوران آٹھ سالہ عراق جنگ کا

عرصہ یاد ہوگا۔امریکا، ایران میں موجودہ اقتصادی بحران، خواتین اور شہری آزادیوں پر عاید کی جانے والی پابندیوں کو جواز بنا کر تہران کے خلاف کارروائی کرسکتا ہے۔ فی الحال امریکا کی طرف سے ایران میں سیاسی نظام کی تبدیلی کا کوئی واضح اشارہ سامنے نہیں آیا۔ امریکا کی طرف سے ایرانی رجیم پر اپنے سلوک اور طرز عمل میں تبدیلی پر زور دیا جاتا رہا ہے۔امریکا کی طرف سے ایرانی تیل کی عالمی منڈی تک رسائی پر مکمل پابندی کے بعد اس وقت ایران معاشی طور پر سخت مشکل میں ہے۔

یورپی ملکوں کی سطح پر ہونے والے انٹیلی جنس تحقیقات کے جائزوں کے مطابق امریکا کا اصل ہدف ایران پر اپنی شرائط تسلیم کرانے کے لیے دباؤ ڈالنا ہے۔ جہاں تک ایران کی جنگی صلاحیت کا تعلق ہے تو وہ بنیاد پرست عناصر اور پاسداران انقلاب کی لیڈرشپ کے دعووں کے برعکس ہے۔ ایران کے پاس امریکا کا دفاعی اور جنگی میدان میں مقابلہ کرنے کی صلاحیت نہیں۔ ایران کے جنگی وسائل بہت محدود ہیں۔تجزیہ نگار کا کہنا تھا کہ ایران میں موجودہ عسکری بحران سابق امریکی صدر جارج ڈبلیو بش کی دور کی طرح سنہ 2001ء سے 2009ء کی طرح کشیدگی پائی جا رہی ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…