کراچی(این این آئی)پی آئی اے انتظامیہ نے غیر ضروری اخراجات پر قابو پانے کیلئے اقدامات کیے ہیں،دفاتر میں ایئرکنڈیشن کے غیر ضروری استعمال پر پابندی عائد کردی گئی۔ پی آئی اے افسران کی شامت آگئی،خالی کمرے میں اے سی چلتا ہوا پایا گیا تو جرمانہ ہوگا۔تمام دفاتر میں ایئرکنڈیشن25 سینٹی گریڈ سے زائد استعمال نہ کیا جائے، کسی بھی افسر یا کمرے میں خالی اے سی چلتا ہوا پایا گیا تو اس افسر پر ایک ہزار روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔پی آئی اے کے چیف پروجیکٹ افسر کی جانب سے احکامات جاری کردیے گئے، کہاگیاہے کہ ویجیلنس کمیٹی احکامات پر عملدرآمد کرنے کیلئے اقدامات کرے۔