جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

مریم نواز نے سیاسی دکانداری لگانے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا، مریم نواز کی مایوسی کیا ظاہر کر رہی ہے؟ وزیراعظم کو نالائق اعظم کہنے پر تحریک انصاف کا ردعمل

datetime 23  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور(این این آئی) وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ مریم نواز نے ماتم والے گھر میں صف پر بیٹھ کر بھی سیاسی دکانداری لگانے کا موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیا، مریم نواز کی مایوسی سے واضح ہے کہ عمران خان کا بیانیہ مضبوط اور ان کا بیانیہ دم توڑ رہا ہے۔ مریم نواز کی جانب سے بہاولپور میں پارٹی رہنما بلیغ الرحمان کی اہلیہ اور بیٹے کے انتقال پر تعزیت کے موقع پر کارکنوں سے خطاب پر اپنے رد عمل میں

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مریم نواز کے اعصاب پر عمران خان کی عداوت اس حد تک سوار ہے کہ وہ افطاری اور ماتم والے گھر میں بھی حکومت پر تنقید او ر سیاسی پوائنٹ سکورننگ کی تلاش میں رہتی ہیں جومایوس ذہن کی عکاسی کرتا ہے۔انہوں نے کہا کہ مریم نواز کے رویے سے واضح ہے کہ وہ اقتدار سے دوری کی وجہ سے بے چین ہیں اس لئے ان کی ذات میں افرا تفری اور ان کا ذہن مضطرب ہے۔مریم نواز اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھ کر جس طرح ڈکٹیشن دیا کرتی تھیں انہوں نے آج صف پر بیٹھ کر بھی ایسی ہی کوشش کی لیکن کوئی بھی ان کی ڈکٹیشن لینے کو تیار ہے اور ان کے بیانیے کو مانا جارہا ہے۔اس لئے وہ جہاں جہاں جائیں گی صفوں پر بیٹھ کو اپنے دل کو ہلکا کرنے کی کوشش کریں گی۔مریم نواز کا خطاب ہارے ہوئے شخص کی سوچ ہے جس کو عوام میں پذیرائی نہیں مل رہی۔انہوں نے نواز شریف کیلئے جیل کی دیواریں ٹوٹنے کے حوالے سے کہا کہ سپریم کورٹ پر حملہ کرنے والے،عدالتوں کے نظام کو تہس نہس کرنے والے اوراداروں کو کمزور کر کے اپنی مرضی کے فیصلے لینے والوں کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ آج کوئی بھی ان کی ڈکٹیشن لینے اور دباؤ برداشت کرنے کو تیار نہیں۔ان لوگوں نے آئین و قانون کو یرغمال بنا کر رکھا تھا۔اس بیان سے ثابت ہوتا ہے کہ مریم نواز پاکستان کے آئین،عدالتوں کے فیصلوں اور قانون کو نہیں مانتیں۔ان لوگوں نے حالات اور تاریخ سے کوئی سبق نہیں سیکھا اور ان کا ذہن انتہا پسندی سے باہر نہیں آیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…