جمعہ‬‮ ، 14 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

متحدہ عرب امارات میں غیر ملکیوں کی مستقل رہائش کیلئے گولڈن کارڈ کا اجراء کر دیا گیا، غیر ملکیوں کو کیا سہولیات حاصل ہوں گی؟

datetime 23  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

دبئی(این این آئی) متحدہ عرب امارات نے غیر ملکی شہریوں کے لیے مستقل سکونت کی سہولت کی فراہمی کے لیے گولڈن کارڈ پروگرام کا اعلان کردیا۔میڈیارپورٹس کے مطابق اماراتی حکام نے بتایاکہ متحدہ عرب امارات کے نائب صدر محمد بن راشد المکتوم نے غیر ملکی شہریوں کو مستقل بنیادوں پر اقامہ دینے کے لیے گولڈن کارڈ مستقل سکونت پروگرام کا اعلان کردیا ہے، ابتدائی طور پر اس سہولت سے 6800 تارکین وطن فائدہ اْٹھا سکیں گے۔گولڈن کارڈ مستقل سکونت پروگرام سے طب، انجینئرنگ اور سائنس کے شعبے میں غیر معمولی پیشہ ورانہ مہارت

کے حامل غیر ملکی فائدہ اْٹھا سکیں گے، یہ ویزہ اسکیم متحدہ عرب امارات میں سائنس و طب کے شعبے میں مزید بہتری لانے کے لیے لائی گئی ہے۔ یو اے ای گولڈن کارڈ اسکیم سے غیر معمولی سرمایہ کار بھی فائدہ اْٹھا سکیں گے۔واضح رہے کہ اس سے قبل سعودی عرب نے بھی غیر معمولی صلاحیتوں کے حامل غیر ملکیوں کے لیے امریکی گرین کارڈ کی طرز پر مستقل اور مخصوص مدت کے لیے کارآمد منفرد اقامہ جاری کرنے کا اعلان کیا تھا۔ معاشی سرگرمیوں اور سائنس و طب میں ترقی کے لیے مستقل رہائش کے حامل ویزہ اسکیم متعارف کرائے جا رہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)


مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…

یونیورسٹی آف نبراسکا

افغان فطرتاً حملے کے ایکسپرٹ ہیں‘ یہ حملہ کریں…