چاغی(آن لائن)چاغی لشکر آپ میں طوفانی بارشوں اور ژالہ باری نے تباہی مچادی کھڑی فصلوں کو شدید نقصان اور سیلابی ریلے میں بندات بہہ گئے چاغی کے زرعی علاقہ لشکرآپ میں زمینداروں کے 10 سے زاہد ٹیوب ویل کے فصلات کو ژالہ باری کی وجہ سے معالی نقصان ہواہے
زمینداروں کا علاقے کو آفت زدہ قرار دینے کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق چاغی کے زرعی علاقے لشکر آپ میں گزشتہ روز گرج چمک کے ساتھ طوفانی بارش اور شدید ژالہ باری ہوئی ژالہ باری سے کھڑی فصلیں جن میں گندم،،پیاز، بھینڈی،ٹماٹر،مٹر، تربوزہ اور خربوزہ سمیت دیگر کو تباہ کرکے رکھ دیاجبکہ بندات بھی سیلابی ریلی کے نذر ہوگئے جس سے زمینداروں کے کروڑوں روپے کے نقصانات کا سامنا کرنا پڑا ژالہ باری سے ٹیوب ویلوں کے شمسی پلیٹ جل گئے چاغی ٹو نوشکی براستہ لشکرآپ شاہراہ کو بھی نقصان پہنچا لشکرآپ روڈ مختلف جگہوں سے سیلابی پانی کے ریلے میں بہہ گئے اس موقع پر متاثرہ زمینداروں اور علاقے کے معتبرین نے چاغی کیمقامی صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ طوفانی بارشوں اور ژالہ باری سے زمینداروں کو کروڑوں روپے کے نقصان ہواہے اس کے ازالے کے لیے صوبائی حکومت،پی ڈی ایم اے صوبائی وزیر میر محمد عارف محمد حسنی،ڈی سی چاغی فتح خان خجک اور دیگر اعلی حکام ریلیف فراہم کرکے علاقے کو آفت زدہ قرار دیکر ان زمینداروں کے ساتھ مالی امداد کیا جائے۔