کراچی (این این آئی) مسلم لیگ فنکشنل کے سربراہ اور حروں کے روحانی پیشوا پیر صاحب پگارا نے کہاہے کہ پاکستان کے عوام اس مہنگائی کے لئے تیارنہیں تھے۔قوم پرآزمائش آتی ہے۔انشااللہ پاکستان کے عوام مشکل سے باہرنکلیں گے۔
اب دعاؤں سے قصہ بڑھ گیاہے عملی کام کرناہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے بدھ کومسلم لیگ فنکشنل سندھ پیر صدرا الدین شاہ راشدی کے افطار کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کیا۔افطار ڈنر میں مختلف جماعتوں کے رہنماؤ ں نے بھی شرکت کی جن میں متحدہ قومی مومنٹ پاکستان کے عامر خان،سابق وزیر اعلی سندھ سید غوث علی شاہ، ڈاکٹر ارباب غلام رحیم، سینیٹر مظفر حسین شاہ، سندھ اسمبلی قائد حزب اختلاف فردوس شمیم نقوی،مسلم لیگ فنکنشل کے سردار رحیم، نصرت سحر عباسی، عارف مصطفے جتوئی سمیت دیگر بھی موجود تھے۔پیر صاحب پگارا نے کہاکہ پاکستان کے عوام اس مہنگائی کے لئے تیارنہیں تھے۔میں تو اپنے لوگوں کوکہتاتھاکہ مہنگائی آئے گی تیار رہو۔الیکشن سے پہلے کہاتھاکہ ڈالر کی قیمت بڑھے گی۔انہوں نے کہاکہ قوم پرآزمائش آتی ہے۔انشااللہ پاکستان کے عوام مشکل سے باہرنکلیں گے۔پیر صاحب پگارا نے کہاکہ پریشانی ضرور آتی ہے۔مہنگائی ہرگھرمیں ہے۔پاکستان میں جو صورتحال ہے اس سے ضرورنکلیں گے۔اب دعاوں سے قصہ بڑھ گیاہے عملی کام کرناہوگا۔ اللہ اس ملک اور قوم سے ناراضگی دور کرے۔