ہفتہ‬‮ ، 06 دسمبر‬‮ 2025 

پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں تیزی ،سرمایہ کاری مالیت میں40ارب21کروڑروپے سے زائدکااضافہ

datetime 22  مئی‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں تیزی کا تسلسل جاری کاروباری ہفتے کے دوسرے روز منگل کوبھی اتارچڑھائو کے بعدتیزی رہی اور کے ایس ای100انڈیکس کی33300اور33400کی نفسیاتی حدیںبحال ہوگئیں،تیزی کے نتیجے میں سرمایہ کاری مالیت میں40ارب21کروڑروپے سے زائدکااضافہ ،کاروباری حجم گذشتہ روز کی نسبت7.22فیصدکم جبکہ59.02فیصد حصص کی قیمتوں میںاضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

ملکی کرنسی مارکیٹوں میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی بے قدری، فروخت کے دبائواور پرافٹ ٹیکنگ کے سبب کاروبار کا آغازمنفی زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر کے ایس ای100انڈیکس32852پوائنٹس کی نچلی سطح پر بھی ریکارڈ کیاگیاتاہم بعدازاں حکومتی مالیاتی اداروں اور مقامی بروکریج ہائوسزسمیت دیگرانسٹی ٹیوشنز کی جانب سے فوڈز،توانائی،کیمیکلز، سیمنٹ اور دیگرمنافع بخش سیکٹرکی نچلی سطح پر آئی ہوئی قیمتوں پر خریداری کے باعث مندی کے اثرات زائل ہوگئے اور کے ایس ای 100انڈیکس دوران ٹریڈنگ ایک موقع پر33544پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیاتاہم اتارچڑھائوکے باعث کے ایس ای 100انڈیکس مذکورہ سطح پر برقرار نہ رہ سکا،مارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس191.56پوائنٹس اضافے سے 33442.10 پوائنٹس پر بندہوا۔منگل کومجموعی طور پر327کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہوا،جن میں سے193کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ،115کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ19کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔سرمایہ کاری مالیت میں40ارب21کروڑ77لاکھ66ہزار953روپے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر68کھرب76 ارب36 کروڑ68لاکھ13ہزار849روپے ہوگئی۔منگل کومجموعی طور پر15کروڑ35 لاکھ26ہزار600شیئرزکاکاروبارہوا،جوپیر کی نسبت1کروڑ19لاکھ58ہزار900شیئرزکم ہیں۔قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کے حساب سے آئس لینڈٹیکسٹائل کے حصص سرفہرست رہے ،جس کے حصص کی قیمت48.39روپے اضافے سے2139.99 روپے اورماڑی پیٹرولیم کے حصص کی قیمت33.37روپے اضافے

سے984.79روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی نیسلے پاکستان کے حصص میں ریکارڈکی گئی،جس کے حصص کی قیمت159.15روپے کمی سے7038.85روپے اورباٹاپاک کے حصص کی قیمت54.50روپے کمی سے1227.50روپے ہوگئی ۔منگل کویونٹی فوڈز لمیٹڈکی سرگرمیاں1کروڑ94لاکھ86ہزار500شیئرز کے ساتھ سرفہرست رہیں،جس کے شیئرز کی قیمت73پیسے اضافے سے10.12روپے اورٹی آر جی پاک لمیٹڈکی

سرگرمیاں1کروڑ5لاکھ57ہزار500شیئرز کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہی،جس کے شیئرزکی قیمت59پیسے کمی سے14.44روپے ہوگئی ۔منگل کوکے ایس ای30انڈیکس128.49پوائنٹس اضافے سے15881.02پوائنٹس،کے ایم آئی30انڈیکس1133.11پوائنٹس اضافے سے53192.46پوائنٹس جبکہ کے ایس ای آل شیئر انڈیکس145.15پوائنٹس اضافے سے24817.39پوائنٹس پربندہوا ۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



چیف آف ڈیفنس فورسز


یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…

فیلڈ مارشل کا نوٹی فکیشن

اسلام آباد کے سرینا ہوٹل میں 2008ء میں شادی کا ایک…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(آخری حصہ)

جنرل فیض حمید اور عمران خان کا منصوبہ بہت کلیئر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(چوتھا حصہ)

عمران خان نے 25 مئی 2022ء کو لانگ مارچ کا اعلان کر…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(تیسرا حصہ)

ابصار عالم کو 20اپریل 2021ء کو گولی لگی تھی‘ اللہ…

جنرل فیض حمید کے کارنامے(دوسرا حصہ)

عمران خان میاں نواز شریف کو لندن نہیں بھجوانا…

جنرل فیض حمید کے کارنامے

ارشد ملک سیشن جج تھے‘ یہ 2018ء میں احتساب عدالت…

عمران خان کی برکت

ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…