اسلام آباد (این این آئی)سنٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی نے نیپرا کو فی یونٹ بجلی 57پیسے مہنگی کرنے کی درخواست کر دی ۔ نیپرا کے مطابق بجلی مہنگی کرنے کی درخواست اپریل کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کی گئی ہے ۔ درخواست میں کہاگیاکہ اپریل میں کل 9ارب 71کروڑ یونٹ
بجلی پیدا کی گئی ،بجلی پر کل لاگت 53ارب تریسٹھ کروڑ روپے رہی ۔درخواست میں کہاگیاکہ اپریل میں پانی سے 23فیصد کوئلے سے 10.34فیصد بجلی بنائی گئی ۔ درخواست میں کہاگیاکہ فرنس آئل سے 4.95فیصد گیس سے 18.42فیصد اور درآمدی ایل این جی سے 30فیصد بجلی بنائی گئی ۔