دکی(آن لائن)موسلادھار بارش کی وجہ سے ندی نالوں میں طغیانی آگئی کلی ملا عبداللہ ندی میں برساتی پانی کا ایک بڑا ریلا آنے سے پانی ندی کے قریبی آبادی میں داخل ہو گیا۔ کلی ملاعبداللہ کے قریب ندی میں طغیانی کے باعث سیلابی پانی کچی آبادی والے گھروں میں داخل ہونے سے 15 سے زائد مکانات کی دیواریں اور کمرے گر کر منہدم ہو گئے۔ ملبے تلے قیمتی سامان دب گیا ہے تاہم خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان پیش نہیں ایا ہے.گھروں کے کمروں میں بھی پانی داخل ہوگئی.مکینوں نے اپنے گھروں سے قیمتی سامان نکالنا شروع کردیا ہے۔ ایس پی محیب اللہ کاکڑ،ڈی ایس پی عثمان غنی اور
ایس ایچ او گلزار احمد بھی موقع پر پہنچ گئے.انہوں نے سیلابی ریلے سے ہونے والے نقصانات کا جائزہ لیا.گاوں کے مکینوں نے اپنی مدد آپکے تحت امدادی کاروائیاں شروع کردی ہیں متعدد خاندان کھلے آسمان تلے رات گزارنے پر مجبور ہو گئے ہیں۔ دوسری جانب قلات میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش، موسم خوشگوار،روزہ داروں کے چہرے کھل اٹھے۔تفصیلات کیمطابق بدھ کی روز قلات شہر و گردونواح کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار اور ہلکی بارش ہوئی جوکہ وقفے وقفے سے جاری رہی۔بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوگیا جس سے روزہ داروں کے چہرے کھل اٹھے۔