اسلام آباد (آن لائن)سابق گورنر سندھ محمد زبیر نے کہا ہے کہ ملک میں سیمی ٹیکنو کریٹ حکومت آچکی ہے کابینہ میں نظریاتی تحریک انصاف نظر نہیں آتی۔ اسد عمر ناکام ہوگئے تو حفیظ شیخ کی کامیابی بھی ناممکن ہے۔ بدھ کے روز نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے محمد زبیر نے کہا ہے کہ دیکھا جائے تو ملک میں نیم ٹیکنوکریٹ حکومت آچکی ہے۔ کابینہ میں پی ٹی آئی کی آئیڈیا لوجی کہیں نظر نہیں آتی جبکہ
تحریک انصاف کو عوام نے نیا پاکستان بنانے کیلئے ووٹ دئیے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنوکریٹ حکومت ملک کے اہم مسائل کے فیصلے کررہی ہے۔ جہاں اسد عمر کی ناکامی کے بعد حفیظ شیخ کی کامیابی ناممکن دکھائی دیتی ہے۔ محمد زبیر نے کہا کہ ملک کو سب سے زیادہ خطرہ اس وقت معاشی مسائل سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ 9ماہ پہلے کوئی سو چ بھی سکتا تھا کہ حکومت اپنی معاشی ٹیم کو کس طرح تبدیل کرے گی۔