لاہور (این این آئی)ٹی وی کیبل آپریٹرز نے پابندی کے باوجود دوبارہ سے بھارتی چینلز دکھانے شروع کر دیئے۔ تفصیلات کے مطابق دو ماہ قبل پاک بھارت کشیدگی کے باعث وزارت اطلاعات و نشریات کی جانب سے پاکستان میں بھارتی ٹی وی چینلز پر پابندی عائد کر دی گئی تھی مگر کیبل آپریٹرز نے
پابندی کو بالاطاق رکھتے ہوئے دوبارہ سے بھارتی ٹی وی چینلز کیبل کے ذریعے دکھانے شروع کر دیئے ہیں۔ اس حوالے سے عوامی حلقوں کی جانب سے بڑی حیرت کا اظہار کیا جا رہا ہے کہ بغیر کسی اجازت سے بھارتی ٹی وی چینلز دوبارہ سے دکھائے جا رہے ہیں،اس پر پیمرا کو فوری ایکشن لینا چاہیے۔