ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

کاؤنٹ ڈاؤن شروع،حکومت کسی بھی وقت گر سکتی ہے،ن لیگ نے دھماکہ خیز اعلان کردیا

datetime 14  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما مشاہداللہ نے کہا کہ موجودہ حکومت تو صالحین کی ہے لیکن اس میں بھی منی لانڈرنگ ہو رہی ہے۔ایک انٹرویو میں (ن)لیگی رہنما نے انکشاف کیا کہ موجودہ حکومت کے کچھ اعلیٰ عہدیداران منی لانڈرنگ کر رہے ہیں،پاکستان سے پیسہ دبئی اور وہاں سے امریکہ منتقل کیا جارہا ہے۔انہوں نے کہاکہ گزشتہ 9 ماہ میں منی لانڈرنگ ہوئی ہے، پاکستان سے پیسہ دبئی گیا اور وہاں سے امریکہ منتقل ہوا ہے۔ عمران خان کے سامنے کچھ چیزیں پیش ہوئی ہیں

اور لگتا ہے کہ کچھ لوگوں کو اسی بنیاد پر فارغ کیا گیا ہے۔رہنما مسلم لیگ(ن) مشاہد اللہ خان نے کہا کہ جب ہم نے سب کچھ مصنوعی طریقے سے کنٹرول کر رکھا تھا تو اس وقت کی اپوزیشن کیوں نہیں بولی اگر ہم نے کیا تھا تو یہ بھی کر کے دکھا دیں۔ مشاہد اللہ خان نے کہا کہ عوام ہمارے دور میں زیادہ خوش تھے یا اب خوش ہیں، اب تو صالحین کی حکومت ہے۔مشاہداللہ خان نے کہا کہ عوام عید کے بعد ان سے پوچھیں گے کہ یہ ہو کیا رہا ہے یہ کٹھ پتلی حکومت ہے کسی بھی وقت گر سکتی ہے۔ اس ملک کی جمہوریت گھٹنوں کے بل ہے حکومت کے پاس اکثریت نہ ہو تو اعتماد کھو دیتی ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان ایک وعدے پر پوار اترا ہے کہ میں ان کو رلاؤں گے اور عید کے بعد عوام کی مزید چیخیں نکلیں گی۔انہوں نے کہا کہ، شہبازشریف کتنی بار واپس آئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ جو لوگ واپس نہیں آرہے اچھا کر رہے ہیں کیوں کہ وہ ان پر جھوٹے کیسز بنائے گئے ہیں۔موجودہ حکومت بچوں کی ہے یہ چاہتے ہیں کہ گالی دے کر حمایت حاصل کی جائے ایسا نہیں ہوتا۔ جو بھی قانون سازی ہورہی اس میں اپوزیشن کا ہاتھ زیادہ ہے حکومت نہیں چاہتی کہ قانون سازی ہو۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…