ہفتہ‬‮ ، 11 جولائی‬‮ 2026 

روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں مزید اضافہ،سونے کی قیمت میں بڑی کمی ہوگئی

datetime 13  مئی‬‮  2019 |

کراچی (این این آئی)انٹربینک مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قدر میں 4پیسے جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 1.00پیسے کامزید اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق پیرکوانٹربینک مارکیٹ میں ڈالرکی قیمت میں 4پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں ڈالر کی قیمت خرید141.36روپے سے بڑھ کر141.40روپے اور قیمت فروخت141.46روپے سے بڑھ کر141.50روپے ہوگئی۔

اوپن کرنسی مارکیٹ میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قیمت میں 1.00روپے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید142.00روپے سے بڑھ کر143.00روپے اورقیمت فروخت142.50روپے سے بڑھ کر143.50روپے ہوگئی۔یوروکی قیمت میں 80پیسے جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قیمت میں بھی80پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب یوروکی قیمت خرید158.80روپے سے بڑھ کر159.60روپے اورقیمت فروخت160.60روپے سے بڑھ کر161.40روپے جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید184.20روپے سے بڑھ کر185.00روپے اورقیمت فروخت186.00روپے سے بڑھ کر186.80روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت میں 10پیسے اور یواے ای درہم کی قیمت میں 25پیسے کااضافہ ریکارڈ کیاگیا،جس کے نتیجے میں باالترتیب سعودی ریال کی قیمت خرید38.00روپے سے بڑھ کر38.10روپے اورقیمت فروخت38.40روپے سے بڑھ کر38.50روپے جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید38.60روپے سے بڑھ کر38.85روپے اورقیمت فروخت39.00روپے سے بڑھ کر39.25روپے ہوگئی۔پیرکوچینی یوآن کی قیمت میں 20پیسے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں چینی یوآن کی قیمت خرید21.50روپے سے گھٹ کر21.30روپے اور قیمت فروخت23.00روپے سے گھٹ کر22.80روپے ہوگئی۔بین الاقومی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2ڈالرکی کمی، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا500روپے سستاہوگیا۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق پیرکوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1286ڈالرسے گھٹ کر1284ڈالرہوگئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500روپے اور10گرام سونے کی قیمت میں 428روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت70500روپے سے گھٹ کر70000روپے اور دس گرام سونے کی قیمت60442روپے سے گھٹ کر60014روپے ہوگئی۔پیر کو چاندی کی فی تولہ قیمت اوردس گرام قیمت میں استحکام رہا،جس کے نتیجے میں چاندی کی فی تولہ قیمت850روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت728.73روپے پرمستحکم رہی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…