راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی میںڈ پنجاب فوڈ اتھارٹی نے بڑی کارروائی کے دور ان ایک ہزار 60 کلو ناقص گوشت برآمد کرلیا ، بیف شاپ اور گودام سیل کر کے مقدمہ درج کرلیا گیا ۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی کے مطابق باغ سرداراں، اللہ والی مسجد کے علاقے میں چھاپہ مار کاروائی کی گئی،رحمان بیف شاپ کے گودام سے ناقص گوشت برآمد کیا گیا۔ بیف شاپ اور گودام سیل کر کے 3 افراد کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا گیا۔
کیپٹن ریٹائرڈ محمد عثمان کے مطابق 1060 کلو گرام ناقص اور باسی گوشت ڈمپنگ سائٹ پر تلف کر دیا گیا۔ڈی جی فوڈ اٹھارتی کے مطابق عوامی شکایت موصول ہونے پر ویٹنری آفیسر کی سربراہی میں ٹیم نے کاروائی کی،باسی گوشت کے استعمال سے نظام انہضام کی موزی بیماریاں پیدا ہوتی ہیں۔کیپٹن محمد عثمان کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت کے مطابق عوام کو محفوظ خوراک کی فراہمی کیلئے کوشاں ہیں۔