جمعہ‬‮ ، 04 جولائی‬‮ 2025 

مریم نواز نے نواز شریف کی جگہ لے لی،عمران خان وزیراعظم کا عہدہ چھوڑکر بھاگ جائیں گے،آئندہ الیکشن میں کیا ہوگا؟ حیرت انگیز پیش گوئیاں کردی گئیں

datetime 10  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(آن لائن) پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان  نے پیشگوئی کرتے ہوئے کہا کہ بہت جلد عمران خان وزیر اعظم کا عہدہ چھوڑ کر ملک سے بھاگ جائیں گے،سیاست میں نواز شریف کی واپسی مشکل نظر آرہی ہے  ان کی صاحبزادی مریم نواز نے ان کی جگہ لے لی ہے آئندہ الیکشن میں مریم نواز بھر پور کامیابی سمیٹے گی۔جمعہ کے روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی پی رہنما نے  کہا کہ   گورنر کا بیان ملک توڑنے کی سازش ہے۔ اسپیکرسندھ اسمبلی سراج درانی  نے کہا ہے کہ جھوٹے مقدمات بھگت لیں گے لیکن سندھ تقسیم نہیں

ہونے دیں گے۔گورنر سندھ سے بیانات دلانا ملک توڑنے کی سازش ہے۔ پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما منظوروسان نے سندھ ہائی کورٹ کے باہر ایک اور خواب سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ عمران خان وزیراعظم کا عہدہ چھوڑکر بھاگ جائیں گے۔ عید کے بعد مشکلات مزید بڑھیں گی۔ کچھ قوتوں کی ٹیکنوکریٹس کے ذریعے حکومت چلانے کی کوشش ہے۔ادھر احتساب عدالت میں آمدن سے زائد اثاثہ کیس میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کو پیش کیا گیا۔ا سپیکر نے کہا بچپن سے سندھ کی تقسیم کا سن رہے ہیں جو کبھی نہیں ہوگی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وائے می ناٹ


میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…