سوات(آن لائن)ڈیڈک چیرمین اور ایم پی اے فضل حکیم کا انوکھا کارنامہ،بازار میں اشیائے خورد ونوش کی قیمتیں چیک کرنے کے لئے کونسلرز اور پارٹی کارکنان پر مشتمل کمیٹی تشکیل دیدی،گیارہ رکنی کمیٹی فضل حکیم کو رپورٹ پیش کریگی،تفصیلات کے مطابق ڈیڈک چیرمین اور ایم پی اے فضل حکیم نے انوکھا کارنامہ آنجام دیا ہے اُنہوں نے ڈیڈک چیرمین کے آفس سے ایک سرکلر جاری کردیا ہے جس میں بازار میں رمضان کے دوران اشائے
خوردونوش کا جائزہ لیکر وہ رپور ٹ ڈیڈک چیرمین کو پیش کریگی اس سلسلے میں پارٹی سے تعلق رکھنے والے کونسلرز اور پارٹی کارکنا ن پر مشتمل کمیٹی بھی تشکیل دیدی گئی ہے اشیائے خوردونوش چیک کرکے فضل حکیم کو رپورٹ پیش کریگی ادھر عوامی حلقوں کے مطابق بازار میں اشیائے خوردنوش چیک کرنے کی ذمداری ضلعی انتظامیہ کا ہوتی ہے لیکن یہاں تو فضل حکیم نے ضلعی انتظامیہ کے متوازی سیاسی کمیٹی تشکیل دی ہے جوسمجھ سے بالاتر ہے۔