پاکپتن(این این آئی) تلخ کلامی کی رنجش،بھائی نے بھائی کی فوم کی دکان کو آگ لگا دی،دکان کی تین منزلہ بلڈنگ پر رہائش پذیر سینئر صحافی کے اہل خانہ پھنس گئے،قریبی عمارتوں پر کود کر جانیں بچائیں۔تفصیلات کے مطابق ہسپتال روڈ پر تلخ کلامی کی رنجش پر بھائی نے بھائی کی فوم کی دکان کو آگ لگا دی،آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے دکان میں موجود لاکھوں
روپے مالیت کے فوم کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔آگ کے باعث لاکھوں روپے مالیت کا فوم جل کر خاکستر ہو گیا،دکان کی تین منزلہ بلڈنگ کی چھت پر رہائش پذیر سینئر صحافی کے اہل خانہ بلڈنگ میں آگ لگنے کے باعث پھنس گئے اورقریبی عمارتوں پر کود کر جانیں بچائیں۔آگ کے باعث علاقے کی بجلی کی تاریں جل گئیں جس کے باعث علاقہ بھر کی بجلی بند ہے۔