بیجنگ (این این آئی)چین میں نوجوان کرین آپریٹر کی حاضر دماغی سے کئی جانیں بچ گئیں۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمال مشرقی چین کی ایک رہائشی عمارت میں آگ لگنے سے کئی افراد عمارت میں پھنس گئے تاہم ریسکیوٹیموں کی آمد سے قبل ہی حادثے کے قریب ایک کنسٹرکشن سائٹ پرکام کرنیوالے کرین آپریٹرنے موقع پرپہنچ کرامدادی کام شروع کردیا۔19 سالہ کرین آپریٹرنے اپنی کرین کے ذریعے بالائی منزل پرموجود 14 افراد کوبحفاظت ریسکیوکرلیا۔