اسلام آباد (این این آئی)احتساب عدالت نے مسلم لیگ (ن)کے سابق رکن قومی اسمبلی انجم عقیل خان سمیت چاروں ملزمان کو پولیس فاؤنڈیشن اراضی کیس سے بری کرنے کا فیصلہ سنایا ہے۔ اسلام آباد کی احتساب عدالت کے جج محمد ارشد ملک نے پولیس فاؤنڈیشن اراضی کیس کی سماعت مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کر رکھا تھا جو سنایا گیا۔ سابق لیگی ایم این اے
انجم عقیل خان،شیخ عبدالمنان،چوہدری افتخاراورخدابخش کے خلاف 2014میں نیب نے ریفرنس دائرکیا تھاجس میں الزام لگایا گیا تھا کہ ملزمان نے نیشنل پولیس فاؤنڈیشن کیلئے اراضی کی خریدوفروخت میں سرکاری خزانے کو نقصان پہنچایا۔ عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ نیب ملزمان پر عائد الزامات ثابت کرنے میں ناکام رہا اس لیے تمام ملزمان کو بری کیا جاتا ہے۔