راولپنڈی (این این آئی)پی آئی اے نے عازمین عمرہ کی سہولت کے لئے ماہ رمضان میں اضافی پروازیں چلانے کا اعلان کر دیا۔ترجمان پی آئی اے کے مطابق 10 مئی سے 23 مئی تک 09 اضافی پروازیں چلائی جارہی ہیں۔ ترجمان کے مطابق اضافی پروازیں کراچی، لاہور اور اسلام آباد سے جدہ کے لئے روانہ ہوں گی۔عمرہ زائرین کی بڑھتی ہوئی تعداد کے پیش نظر اور انکی سہولت کے لئے اضافی پروازیں چلائی جا رہی ہیں۔