جموں (این این آئی) جنگی جنون میں مبتلا نریندر مودی کی حکومت نے فوج کو اربوں ڈالر مالیت کے464 روسی ساختہ ٹینکT-90 خریدنے کی منظوری دی ہے جن کو پاکستان کے ساتھ لگنے والی مغربی سرحدوں اور کنٹرول لائن پرتعینات کیا جائے گا۔ کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارت کے دفاعی حکام نے جموں میں صحافیوں کو بتایا کہ سلامتی کے بارے میں کابینہ
کمیٹی کی منظوری کے بعد بھارتی وزارت دفاع نے اہم جنگی ٹینک T-90جس کو بھشما کا نام دیا گیا ہے کے حصول کا عمل شروع کردیا ہے۔اس کی خریداری پر 15ارب ڈالر لاگت آنے کا تخمینہ ہے۔ ذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق سرکاری حکام کا کہنا ہے کہ روسی ساختہ ٹینک 2022سے ملنا شروع ہوجائیں گے اور 2026 ء تک یہ منصوبہ مکمل ہوجائے گا۔