پشاور(این این آئی) ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد نے ضلعی بھر میں آلو دگی،ندی نا لو ں کی بندش اور انسا نی جا نو ں کے لئے خطرے کا باعث بننے وا لے نا قا بل تحلیل پا سٹک بیگزکی خرید و فرو خت اور اس کے استعما ل پر دفعہ 144کے تحت تاحکم ثا نی پا بندی عا ئد کر دی ہے۔اس با رے میں با قا عدہ حکم نا مہ ڈپٹی کمشنر ایبٹ آباد کی جا نب سے جا ری
کیا گیا ہے جس میں حکم نا مے کی خلا ف ورزی کر نے والے کو تعزیرا ت پا کستا ن کی دفعہ 188کے تحت سزا دینے کے با رے میں خبر دا ر کیا گیا ہے۔دریں اثنا دفعہ 144کے تحت جا ری کئے گئے ضلعی انتظا میہ کے ایک دوسرے حکم نا مہ میں ڈینگی مچھرو ں کی افزائش رو کنے کے لئے ٹائر وں میں پا نی جمع کر نے کی بھی مما نعت کر دی گئی ہے۔