نیویارک(این این آئی)اقوام متحدہ نے انتباہ جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ جانداروں کی ایک ملین کے قریب نسلیں ناپید ہونے کے خطرے سے دوچارہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کی طرف سے قدرتی ماحول کی صورت حال پر رپورٹ پیر کو جاری کردی گئی، اس رپورٹ میں کہا گیا کہ انسان قدرتی ماحول کو انتہائی تیزی سے تباہ
کرتا جا رہا ہے حالانکہ اسی پر ہماری ترقی اور یہاں تک کہ ہماری بقاء کا بھی انحصار ہے۔ دنیا بھر سے تعلق رکھنے والے 450 ماہرین کی طرف سے تیار کی گئی اس رپورٹ کے مطابق ایک ملین کے قریب جانداروں کی اقسام ناپید ہونے کے خطرے سے دو چار ہیں جن میں سے بہت سی تو آئندہ چند دہائیوں میں ہی ختم ہو سکتی ہیں۔