منگل‬‮ ، 01 جولائی‬‮ 2025 

ہالی ووڈ اداکارہ بلیک لائولی نے شوہر کی فلم کے پریمیئر پر دنیا کو حیران کردیا

datetime 6  مئی‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک (این این آئی)ہالی ووڈ اداکارہ بلیک لائولی نے اپنے شوہر اداکار رائن رینالڈز کی فلم’ ’ڈیٹیکٹو پکاچو‘‘ کے پریمیئر کے دوران پوری دنیا کو حیران کردیا۔ فلم رواں سال 10 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی-ہولی وڈ کا یہ کامیاب جوڑا فلم ’ڈیٹیکٹو پکاچو‘ کے پریمیئر میں ییلو کارپٹ

(زرد قالین) پر جلوہ گر ہوا۔اس دوران بلیک لائولی اپنے شوہر کو سپورٹ کرنے زرد رنگ کے خوبصورت گاؤن میں نظر ا?ئیں۔لیکن جس بات نے سب کو حیران کردیا وہ یہ تھی کہ بلیک لائولی نے اس تقریب کے دوران دنیا کے سامنے اعلان کیا کہ وہ تیسرے بار ماں بننے والی ہیں۔اداکارہ اس ایونٹ میں اپنے شوہر کے ہمراہ نظر آئیں جبکہ میڈیا کی تمام تر توجہ فلم کے بجائے اداکارہ کے حاملہ ہونے کی خبر پر چلی گئی۔بلیک لائولی نے اپنے بیبی بمپ ( bump baby) کے ساتھ فوٹوگرافرز سے خوب تصاویر بھی بنوائیں۔رائن اور بلیک کے ہاں پہلے بیٹے جیمز کی پیدائش 2014 میں ہوئی، جس کے بعد ان کی بیٹی ا?نیز 2016 میں پیدا ہوئی۔خیال رہے کہ رائن رینالڈز اور بلیک لائولی کی شادی 2012 میں ہوئی تھی، یہ بلیک لائولی کی پہلی جبکہ رائن رینالڈز کی دوسری شادی ہے۔فلم ’ڈیٹیکٹو پکاچو‘ بچوں میں مقبول پوکیمون کارٹون کے ایک مشہور کردار پر مبنی ہے۔رائن رینالڈز کے آواز کے ساتھ بننے والی یہ متاثر کن فلم رواں سال 10 مئی کو سینما گھروں میں نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



حکمت کی واپسی


بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…

شیان میں آخری دن

شیان کی فصیل (سٹی وال) عالمی ورثے میں شامل نہیں…

شیان کی قدیم مسجد

ہوکنگ پیلس چینی سٹائل کی عمارتوں کا وسیع کمپلیکس…

2200سال بعد

شیان بیجنگ سے ایک ہزار اسی کلومیٹر کے فاصلے پر…

ٹیرا کوٹا واریئرز

اس کا نام چن شی ہونگ تھا اوروہ تیرہ سال کی عمر…

گردش اور دھبے

وہ گائوں میں وصولی کیلئے آیا تھا‘ اس کی کمپنی…