بدھ‬‮ ، 04 مارچ‬‮ 2026 

صنم بلوچ کی رمضان ٹرانسمشن کرنے کی خبروں کی تردید

datetime 6  مئی‬‮  2019 |

کراچی(این این آئی) معروف اداکارہ اور ٹیلی ویڑن میزبان صنم بلوچ نے رمضان ٹرانسمشن کرنے سے متعلق جھوٹی خبروں کی تردید کردی۔صنم بلوچ نے ایک ویڈیو سے ذریعے تردید کرتے ہوئے کہا کہ میں اس بار کوئی بھی رمضان ٹرانسمشن نہیں کر رہی کیوں کہ میں کچھ وقفہ لینا چاہ رہی ہوں لیکن کچھ چینل اور دوستوں کی جانب سے کال بھی موصول ہو رہی ہیں کہ میں کسی چینل پر ٹرانسمشن کر رہی ہوں جس پر مجھے حیرانگی بھی ہوئی۔صنم نے کہا کہ نہ میں کسی چینل کے ساتھ

وابستہ ہوں اور نہ ہی میں نے کسی چینل سے معاہدہ کیا ہے اور ایسا بھی نہیں ہے کہ میں کسی کے ساتھ معاہدہ کرکے پیچھے ہٹ رہی ہوں۔ سچ تو یہ ہے کہ پہلے دن سے میرا کسی چینل سے یا کسی ایجنسی سے کوئی معاہدہ نہیں رہا اور اگر اب کوئی اس طرح کا دعویٰ کرے تو یہ جھوٹ ہوگا۔اداکارہ نے یہ بھی کہا کہ اگر کوئی چینل مجھ سے منسوب اس طرح کی منفی خبریں چلا رہا ہے تو یہ غلط بیانی ہوگی اور اگر ایسا کچھ ہوگا بھی تو آپ لوگ سب سے پہلے مجھ سے یہ خبر سنیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



اختتام کا آغاز


’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…

شوگر کے مریضوں کے لیے

گرو زاہد سے میرا رابطہ ایک ویڈیو کلپ سے ہوا تھا‘…

بسنت کے معاملے میں

یہ آج سے پندرہ برس پرانی بات ہے‘ میں اپنے بچوں…

بٹرفلائی افیکٹ

وہ دکان کے سامنے پریشان کھڑی تھی‘ اس کے بال الجھے…