اسلام آباد،نارووال (مانیٹرنگ ڈیسک،این این آئی)پی ٹی آئی کا مریم نواز کو مسلم لیگ ن کا نائب صدر بنانے کو عدالت میں چیلنج کرنے کا فیصلہ، نجی ٹی وی کے مطابق شاہ محمود قریشی کاکہنا ہے کہ عدالت سے سزایافتہ مریم نواز کو پارٹی کا نائب صدرکیسے بنایا جا سکتا ہے ؟سزایافتہ ملزم کو پارٹی عہدہ نہیں دیا جا سکتا، مریم نواز کو ریفرنس کیس میں
سزامعطلی کا عارضی ریلیف ملا ہے ،ریفرنس کیس میں مریم نواز کی سزاختم نہیں ہوئی ۔دوسری جانب مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما وسابق وفاقی وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ مریم نواز کے خلاف کوئی سزا نہیں ہے احتساب عدالت کی سزا اسلام آباد ہائیکورٹ فیصلے سے معطل ہو چکی ہے وہ اب پارٹی کا عہدیدار بننے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔