آئی ایم ایف کے ملازم کو گور نر اسٹیٹ بینک بنادیاگیا،ڈاکٹر رضا ملکوں کو قرضے کی غلامی میں رکھنے سمیت کیا مہارت رکھتے ہیں؟ ن لیگ نے سنگین الزامات عائد کردیئے

5  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اور نگزیب نے کہا ے کہ عمران صاحب آپ نے ڈاکٹر رضا باکر کو اسٹیٹ بنک کا گورنر بنایا ہے جو2000سے آئی ایم ایف کے ملازم ہیں ڈاکٹر رضا باکر ملکوں کو قرضے کی غلامی میں رکھنے کی مہارت رکھتے ہیں،پاکستان کے اعلیٰ ترین  مذاکرات کاروں کو برطرف کر کے آئی ایم ایف کے ملازمین کو پاکستان کے خزانے کی چابی دے دی گئی ہے،نواز شریف نے ملک کوسی پیک دیا اور عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا۔

اتوار کو پاکستان مسلم لیگ (ن)کی ترجمان مریم اورنگزیب نے گورنر سٹیٹ بینک کی تقریر پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہاکہ عمران صاحب آپ نے پاکستان میں باضابطہ دفتر کھول دیا ہے۔انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نالائق اور نااہل، وزیر خزانہ آئی ایم ایف کا، اسٹیٹ بینک گورنر آئی ایم ایف کا، عوام کو لارے اور مخالفین کو چور چور ڈاکو ڈاکو۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ نے ڈاکٹر رضا باکر کو اسٹیٹ بنک کا گورنر بنایا ہے جو2000سے آئی ایم ایف کے ملازم ہیں،ڈاکٹر رضا باکر ملکوں کو قرضے کی غلامی میں رکھنے کی مہارت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ رضا باقر کی تقرری اس امر کی تصدیق ہے کہ ملک میں آئی ایم ایف کی قرض اصلاحات  اور ریسٹرکچرنگ کے نظام لایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان کے اعلیٰ ترین  مذاکرات کاروں کو برطرف کر کے آئی ایم ایف کے ملازمین کو پاکستان کے خزانے کی چابی دے دی گئی ہے۔ انہوں نے کہاکہ آئی ایم ایف کا ملازم تعینات کرکے اسٹیٹ بینک پر آئی ایم ایف کا قبضہ ہوگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے ملک کو نئی ایسٹ انڈیا کمپنی کے حوالے کردیا ہے۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کی عزائم دیکھتے ہوئے اب قوم کو پاکستان کی جوہری صلاحیت کے لیے فکر مند ہونا چاہیے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب کی نالائق حکومت کے لیے آسانی ہوگئی ہے اب سب کچھ آئی ایم ایف خود کر لے گا۔انہوں نے کہاکہ عمران صاحب اب آپ کو آئی ایم ایف کے پاس جانے کی ضرورت نہیں ہے آپ نے ملک میں باضابطہ  آئی ایم ایف کا دفتر کھول دیا ہے۔

انہوں نے کہاکہ نواز شریف کو منظر سے ہٹانے کا اصل کھیل کھل کر سامنے آرھا ھے۔ انہوں نے کہاکہ نواز شریف نے ملک کوسی پیک دیا اور عمران خان نے ملک کو آئی ایم ایف میں گروی رکھ دیا۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب عوام بالخصوص نوجوانوں کے مستقبل کو آئی ایم کے حوالے کر دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ عمران صاحب آپ نے خود دار اور غیرت مند قوم کی عزت نیلام کر دی ہے۔ انہوں نے کہاکہ  عمران صاحب آپ نے ملک کی آزادی اور خود مختاری  گروی رکھ دی  ہے۔ انہوں نے کہاکہ  عمران صاحب آپ کی حکومت  کا ہر دن عوام کے لئے نئے عذاب کا باعث بن رہا ہے۔انہوں نے کہاکہ   رمضان المبارک سے پہلے پٹرول میں نو روپے کا اضافہ آئی ایم ایف کے حکم پر کیا گیا ہے۔

موضوعات:



کالم



کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟


فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…

سرمایہ منتوں سے نہیں آتا

آج سے دس سال قبل میاں شہباز شریف پنجاب کے وزیراعلیٰ…

اللہ کے حوالے

سبحان کمالیہ کا رہائشی ہے اور یہ اے ایس ایف میں…

موت کی دہلیز پر

باباجی کے پاس ہر سوال کا جواب ہوتا تھا‘ ساہو…

ایران اور ایرانی معاشرہ(آخری حصہ)

ایرانی ٹیکنالوجی میں آگے ہیں‘ انہوں نے 2011ء میں…

ایران اور ایرانی معاشرہ

ایران میں پاکستان کا تاثر اچھا نہیں ‘ ہم اگر…