ڈاکٹر رضا باقر نے گورنر بینک دولت پاکستان کے عہدے کا چارج سنبھال لیا،18سال آئی ایم ایف کیلئے کیا کرتے رہے؟ تعلیمی قابلیت کتنی ہے؟ حیرت انگیزانکشافات

5  مئی‬‮  2019

اسلام آباد (این این آئی) ڈاکٹر رضا باقر نے گورنر بینک دولت پاکستان کے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔ اتوار کو جاری بیان کے مطابق صدر پاکستان نے اسٹیٹ بینک آف پاکستان ایکٹ 1956ء کی شق 10(3) کے مطابق انہیں تین سال کی مدت کیلئے گورنر اسٹیٹ بینک مقرر کیا ہے۔ڈاکٹر رضا باقر اٹھارہ سال آئی ایم ایف اور دو سال ورلڈ بینک میں کام کرنے کا تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ اگست 2017ء سے مصر میں آئی ایم ایف آفس کے سربراہ اور سینئر ریزیڈنٹ نمائندے تھے۔ وہ رومانیہ اور بلغاریہ میں آئی ایم ایف کے مشن چیف، آئی ایم ایف کے

قرضہ پالیسی ڈویڑن کے ڈویڑن چیف، پیرس کلب کے آئی ایم ایف وفد کے سربراہ، آئی ایم ایف کے ایمرجنگ مارکیٹس ڈویڑن کے ڈپٹی ڈویڑن چیف، فلپائن میں آئی ایم ایف کے ریزیڈنٹ نمائندے اور متعدد دیگر عہدوں پر بھی تعینات رہ چکے ہیں۔ڈاکٹر باقر کی تحقیق معاشیات کے صف اول کے جرائد بشمول جرنل آف پولیٹیکل اکانومی اور کوارٹرلی جنرل آف اکنامکس میں شائع ہوچکی ہے۔ ڈاکٹر باقر نے یونیورسٹی آف کیلیفورنیا، برکلے سے معاشیات میں پی ایچ ڈی اور ہارورڈ سے معاشیات میں اے بی (میگنا کم لاڈ) کی اسناد حاصل کیں۔

موضوعات:



کالم



ناکارہ اور مفلوج قوم


پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…

گوہر اعجاز سے سیکھیں

پنجاب حکومت نے وائسرائے کے حکم پر دوسری جنگ عظیم…

میزبان اور مہمان

یہ برسوں پرانی بات ہے‘ میں اسلام آباد میں کسی…

رِٹ آف دی سٹیٹ

ٹیڈکازینسکی (Ted Kaczynski) 1942ء میں شکاگو میں پیدا ہوا‘…

عمران خان پر مولانا کی مہربانی

ڈاکٹر اقبال فنا کوہاٹ میں جے یو آئی کے مقامی لیڈر…

بھکارستان

پیٹرک لوٹ آسٹریلین صحافی اور سیاح ہے‘ یہ چند…