منگل‬‮ ، 28 مئی‬‮‬‮ 2024 

ایل جی الیکٹرانکس نے اننوفیسٹ میں جدت انگیزٹیکنالوجیز کے ساتھ نئی واشنگ مشینیں نمائش کیلئے پیش کردیں

4  مئی‬‮  2019

کراچی(این این آئی) ایل جی الیکٹرانکس (ایل جی) نے جدید ٹیکنالوجی سے آراستہ اپنی نمائش اننوفیسٹ میں جدت انگیز واشنگ مشینیں پیش کردی ہیں۔ ایل جی کی نئی فرنٹ لوڈر واشنگ مشینیں ڈیپ لرننگ کے ساتھ کمپنی کی نئی اے آئی ڈی ڈی (ڈائریکٹ ڈرائیو) کے ساتھ کام کرتی ہے۔ یہ پورے عمل کے دوران کپڑے کو نرمی سے صاف کرتی ہے۔ کپڑے کی خصوصیات کا تعین کرتی ہے اور ہر ممکن حد تک کپڑے کو

نقصان پہنچانے سے گریز کرتی ہے۔ یہ اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ہر بار بے مثال دھلائی ہو اور آپ کے پسندیدہ کپڑوں کی میعاد کا دورانیہ مزید بڑھے گا۔ اس میں اہم کردار ٹربو واش 360 تیز رفتار دھلائی کی سہولت فراہم کرتا ہے اور ٹربو واش کے روایتی آپشن کے مقابلے میں 34 فیصد زیادہ تیز رفتار ہے۔ یہ واشر کپڑوں پر پانی کا اسپرے کرتا ہے اور چار مختلف سمتوں سے ڈیٹرجنٹ کے ساتھ کپڑوں کی صفائی کا عمل جلدی اور زیادہ نرمی سے سرانجام دیا جاتا ہے ۔ اسٹیم ٹیکنالوجی کپڑوں کی جامع انداز سے صفائی کرتی ہے اور کپڑوں میں سے 99.9 فیصد الرجیز کا خاتمہ کرتی ہے۔ اسی طرح رنکل کیئر کپڑوں میں 30 فیصد سلوٹیں کا بھی خاتمہ کرتا ہے۔ایل جی کی جدید ترین ٹاپ لوڈر واشنگ مشین بھی اپنی نوعیت کی منفرد خصوصیات کی حامل ہے۔ یہ ٹربو واش 3Dٹیکنالوجی سے آراستہ ہے جو ویو فورس اور جیٹ اسپرے کے ملاپ سے ٹربو شاٹ اور ٹربو ڈرم سے آراستہ ہے تاکہ کپڑوں کی اعلیٰ معیار کی صفائی ممکن ہو۔ اس میں جیٹ اسپرے تیز اور موثر انداز سے پانی باہر نکالتا ہے۔ ویو فورس پانی کے طاقتور بہاؤ کو عمودی اور اوپر سے نیچے لا کر اس بات کو یقینی بناتی ہے کہ ہر دھلائی صاف ستھری ہو ۔ مزید یہ کہ ایل جی کی ٹاپ لوڈر واشنگ مشینیں ٹربو واش کے آپشن کے ساتھ 39 منٹ میں سائیکل مکمل کرلیتی ہیں جبکہ اسی دوران 27 فیصد توانائی بچاتی ہیں۔ اس کے علاوہ روایتی واشنگ مشینوں کے مقابلے میں 14 فیصد پانی خرچ کرتی ہیں۔ ایل جی کی نئی واشنگ مشینوں میں نصب فل اسٹین لیس اسٹیل ٹب اور وائیڈ اسٹین لیس لنٹ فلٹر کپڑوں کی باسہولت صفائی کی سہولت پیش کرتی ہیں اور ہر دھلائی پر کپڑوں میں جراثیم کو روکنے کے ساتھ صفائی کی ضمانت دیتی ہے۔ ایل جی الیکٹرانکس ہوم ایپلائنس اینڈ ایئرسلوشن کمپنی کے

پریذیدنٹ سونگ ڈائی ہیون نے کہا، “اننوفیسٹ نمائش میں آنے والے شرکاء کی جانب سے بھرپور دلچسپی لینے پر ہمیں انتہائی مسرت ہے۔ کپڑوں کی دھلائی بہتر بنانے اور توانائی کی بچت کے ساتھ اس کام کو باسہولت بناتے ہوئے ہم اس بات پر مستحکم یقین رکھتے ہیں کہ سال 2019 کی ہماری نئی واشنگ مشینیں صارفین کو متاثر کریں گی۔ ایل جی جدت انگیز، مختلف مصنوعات اور سہولیات کی فراہمی سے صارفین کی زندگیوں میں مزید بہتری لائے گا۔ “

موضوعات:



کالم



ٹینگ ٹانگ


مجھے چند دن قبل کسی دوست نے لاہور کے ایک پاگل…

ایک نئی طرز کا فراڈ

عرفان صاحب میرے پرانے دوست ہیں‘ یہ کراچی میں…

فرح گوگی بھی لے لیں

میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں‘ فرض کریں آپ ایک بڑے…

آئوٹ آف دی باکس

کان پور بھارتی ریاست اترپردیش کا بڑا نڈسٹریل…

ریاست کو کیا کرنا چاہیے؟

عثمانی بادشاہ سلطان سلیمان کے دور میں ایک بار…

ناکارہ اور مفلوج قوم

پروفیسر سٹیوارٹ (Ralph Randles Stewart) باٹنی میں دنیا…

Javed Chaudhry Today's Column
Javed Chaudhry Today's Column
زندگی کا کھویا ہوا سرا

Read Javed Chaudhry Today’s Column Zero Point ڈاکٹر ہرمن بورہیو…

عمران خان
عمران خان
ضد کے شکار عمران خان

’’ہمارا عمران خان جیت گیا‘ فوج کو اس کے مقابلے…

بھکاریوں کو کیسے بحال کیا جائے؟

’’آپ جاوید چودھری ہیں‘‘ اس نے بڑے جوش سے پوچھا‘…

تعلیم یافتہ لوگ کام یاب کیوں نہیں ہوتے؟

نوجوان انتہائی پڑھا لکھا تھا‘ ہر کلاس میں اول…

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟

فواد حسن فواد پاکستان کے نامور بیوروکریٹ ہیں‘…