ہفتہ‬‮ ، 10 جنوری‬‮ 2026 

تیل کی قیمت کنٹرول کرنا حکومت کے ہاتھ میں نہیں، مشیر خزانہ

datetime 3  مئی‬‮  2019 |

اسلام آباد(این این آئی) وزیر اعظم کے مشیر برائے خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے واضح کیا ہے کہ تیل کی قیمت کنٹرول کرنا حکومت کے ہاتھ میں نہیں، آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات جلد طے ہو جائیں گے جس کے بعد صورتحال بہتر ہوجائے گی، دنیا میں کوئی ملک اکیلے ترقی نہیں کرسکتا، مل کر ساتھ چلنا ہو گا۔ جمعہ کو تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا کہ حکومت نے اخراجات کم کرنے کیلئے

ٹھوس اقدامات اٹھائے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ محاصل میں اضافے کیلئے مربوط اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ درآمدات اور برآمدات میں توازن لانے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا میں کسی ملک نے تنہا ترقی نہیں کی، دستیاب وسائل سے بھرپور استفادے کیلئے کوشاں ہیں۔ مانہوںنے کہاکہ آئی ایم ایف کیساتھ مذاکرات جاری ہیں معاملات جلد طے پا جائینگے ۔مشیر خزانہ حفیظ شیخ نے کہا پی ٹی آئی کے منشور کے مطابق اقتصادی ترقی کیلئے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ احساس پروگرام کے تحت محروم طبقات کو آگے لایا جائیگا۔ انہوںنے کہاکہ آنیوالا بجٹ میکرو اکنامک فریم ورک وضع کریگا۔ انہوںنے کہاکہ نئے بجٹ میں اخراجات اور آمدنی کے فرق کو کم کرنے کیلئے اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا گزشتہ 13 سال میں کسی کمپنی کی نجکاری نہیں ہوئی ،میرے دور میں 34 کمپنیوں کی نجکاری کی، حکومت پر عزم ہے کہ بین الاقوامی تجربات سے فائدہ اٹھائے۔حفیظ شیخ نے کہا کہ دنیا میں کوئی ملک اکیلے ترقی نہیں کرسکتا، مل کر ساتھ چلنا ہو گا۔ انہوںنے کہاکہ چین اور بھارت سمیت دیگر ممالک نے ایک دوسرے کے ساتھ تجارت کے راستے نکالے، باہمی شراکت داری کیے بغیر ملکوں کی اقتصادی ترقی ممکن نہیں، حکومت اکیلے اقتصادی ترقی نہیں کرسکتی، ہمیں کامیاب ممالک کو دیکھنا ہو گا کہ انہوں نے کیسے ترقی کی، لوگوں کو ترقی دیے بغیر ہم اقتصادی ترقی نہیں کرسکتے۔عبد الحفیظ شیخ نے کہاکہ حکومت آئی تو ایکس چینج ریٹ زیادہ ہونے کے باعث برآمدات کم تھی، درآمدات میں کمی کی جائے گی۔انہوں نے کہاکہ ریونیو کا شعبہ مستقبل کے تقاضوں کے مطابق لانا ہوگا، گزشتہ 13 سالوں میں کسی کمپنی کی نج کاری نہیں کی گئی۔مشیر خزانہ نے ملک میں مہنگائی کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ مہنگائی ایک مسئلہ ہے جس پر

حکومت پریشان ہے۔ انہوںنے کہاکہ عام لوگوں کی فلاح و بہبود کے لیے اقدامات کیے جائیں گے، معاشرے میں پیچھے رہ جانے والوں کے لیے سوشل پروگرام شروع کیے جائیں گے۔مشیر خزانہ نے کہاکہ چین کے ساتھ آزادانہ تجارت میں تبدیلی لائے ہیں، وزیراعظم عمران خان چین کیصدر کے ساتھ معاہدہ کر بھی لیں تونجی شعبے کے تعاون کے بغیر مؤثر نہیں۔ انہوںنے کہاکہ سرمایہ کاری کے فروغ کے لیے پہلے سے موجود سرمایہ کاروں کے ساتھ مثبت رویہ اختیار کرنا ہو گا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا


والد صاحب نے مجھے پکڑ لیا‘ ان کے ہاتھ میں جوتا…

پرسی پولس

شیراز ریجن کا اصل کمال پرسی پولس (Persepolis) ہے‘ یہ…

سائرس یا ذوالقرنین

میرے سامنے پتھروں کی مستطیل عمارت تھی‘ فرش کے…

ایک دن ذوالقرنین کے مقبرے پر

میدان کی پچھلی جانب پہاڑ تھے‘ ان پر تازہ برف…

کام یابی کے دو فارمولے

کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…