پیر‬‮ ، 23 دسمبر‬‮ 2024 

مجھے جعلی اکا ونٹس  نہیں بلکہ  توشہ خانے کی گاڑیاں زرداری کو دینے پر طلب  کیا گیا،یوسف رضا گیلانی نے بڑا اعتراف کرلیا، حیرت انگیزانکشافات

datetime 26  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن) سابق وزیراعظم اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ حکومت اپنا کردار ادا کر ے اور  اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنے دے مجھے جعلی اکا ونٹس کیس میں نہیں بلکہ مجھے توشہ خانے کی گاڑیاں آصف زرداری کو دینے پر طلب کیا گیا،ہمیں این آر او کی ضرورت نہیں نا ہی ہم نے کسی سے این آر او ما  نگا ہے۔

نیب آفس میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جعلی اکاونٹس سے ادائیگی کا مجھ سے کوئی تعلق نہیں، مجھے منی لانڈرنگ یا جعلی اکاونٹس میں نہیں بلایا جارہا ہے، مجھے توشہ خانے کی گاڑیاں آصف زرداری کو دینے پر طلب کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ میں نے پوچھا کہ مجھے کیوں بلایا گیا ہے،مجھ سے کہا گیا کہ جو گاڑیاں خریدی گئی ان اکاونٹس سے ادائیگی کی گئی، تومیں نے جواب دیا کہ اس وقت تو جعلی اکاونٹس کا معاملہ نہیں تھا میرا کیا لینا دینا ہے اس سے یہ گا ڑیا ں 2009میں خریدی  گئی   ۔  انہو ں نے کہا کہ  یہ کہہ رہے ہیں کہ صرف تین گاڑیاں ان اکاؤنٹس کے ذریعے خریدی گئیں میں نے جس سمری کی منظوری دی تھی اس میں کوئی غلط بات نہیں تھی،خط لکھ کر کچھ سمریوں کی کاپی میں نے مانگی تھی، سابق وزیراعظم نے کہا کہ میں نے نیب کے سوالوں کے جوابات جمع کرادیے،مجھ سے صرف رولز سے متعلق پوچھا گیا ہے،میں نے سیکرٹری کو گاڑی قانون کے مطابق دینے کے احکامات دیے تھے۔تمام قوانین کو مد نظر رکھ کر ہم نے گاڑیاں دی ہیں کا بینہ کی منظوری کے بعد سمری میرے پا س آئی یہ  کو ئی غلط کا م نہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہو ں نے کہا کہ  میں نے 10سال جیل کا ٹی ابھی بھی کیسز بھگت رہا ہو ں  آصف علی زرداری نے بھی جیل کا ٹی اور تما م مقدما ت کا سامنا کیا جبکہ سابق وزیر اعظم راجہ پر ویز اشرف بھی کیسز کا مقا بلہ کر ر ہے ہیں ہمیں این آر او کی ضرورت نہیں نا ہی ہم نے کسی سے این آر او ما  نگا ہے۔

موضوعات:



کالم



طفیلی پودے‘ یتیم کیڑے


وہ 965ء میں پیدا ہوا‘ بصرہ علم اور ادب کا گہوارہ…

پاور آف ٹنگ

نیو یارک کی 33 ویں سٹریٹ پر چلتے چلتے مجھے ایک…

فری کوچنگ سنٹر

وہ مجھے باہر تک چھوڑنے آیا اور رخصت کرنے سے پہلے…

ہندوستان کا ایک پھیرا لگوا دیں

شاہ جہاں چوتھا مغل بادشاہ تھا‘ ہندوستان کی تاریخ…

شام میں کیا ہو رہا ہے؟

شام میں بشار الاسد کی حکومت کیوں ختم ہوئی؟ اس…

چھوٹی چھوٹی باتیں

اسلام آباد کے سیکٹر ایف ٹین میں فلیٹس کا ایک ٹاور…

26نومبر کی رات کیا ہوا؟

جنڈولہ ضلع ٹانک کی تحصیل ہے‘ 2007ء میں طالبان نے…

بے چارہ گنڈا پور

علی امین گنڈا پور کے ساتھ وہی سلوک ہو رہا ہے جو…

پیلا رنگ

ہم کمرے میں بیس لوگ تھے اور ہم سب حالات کا رونا…

ایک ہی بار

میں اسلام آباد میں ڈی چوک سے تین کلومیٹر کے فاصلے…

شیطان کے ایجنٹ

’’شادی کے 32 سال بعد ہم میاں بیوی کا پہلا جھگڑا…