پیر‬‮ ، 25 مئی‬‮‬‮ 2026 

راولپنڈی، نجی اسکول کے سینئر طالب علم نے ساتھیوں کیساتھ مل کر جونیئر طالب علم کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنا ڈالا،متاثرہ لڑکے کے والدین امریکا میں مقیم،افسوسناک انکشافات

datetime 26  اپریل‬‮  2019 |

راولپنڈی (این این آئی)راولپنڈی کے نجی اسکول کے سینئر طالب علم نے ساتھیوں کے ساتھ مل کر جونیئر طالب علم کو مبینہ طور پر ریپ کا نشانہ بنا ڈالا۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملزمان اس دوران اسلحہ کے زور پر 15 سالہ امریکی نژاد پاکستانی طالب علم کی غیر اخلاقی ویڈیو بنا کر اسے آگے شیئر بھی کرتے رہے۔متاثرہ طالب علم ڈیڑھ سال قبل تعلیم حاصل کرنے کیلئے پاکستان آیا تھا،

ملزمان نے طالب علم کو دوبارہ ویڈیو دکھا کر بلیک میل کرنے کی کوشش کی جس پر اس نے پولیس سے رابطہ کیا۔طالب علم کی شکایت پر کینٹ پولیس نے فوری طور پر 3 نوجوانوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے سینئر طالب علم اور اس کے ایک دوست کو گرفتار کر لیا اور بعد ازاں پولیس نے متاثرہ طالب علم کا میڈیکل بھی کروایا۔پولیس نے 15 سالہ طالب علم کی مدعیت میں ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 377,367A,292/34 کے تحت مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کردیا۔ڈی ایس پی کینٹ سردار بابر نے  نجی ٹی ویکو بتایا کہ طالب علم کا میڈیکل کرایا لیا گیا ہے اور ڈی این اے رپورٹ موصول ہونے کے بعد ہی ڈاکٹرز ریپ سے متعلق حتمی رائے دیں گے تاہم ملزمان سے پوچھ گچھ جاری ہے،تیسرے ملزم کی گرفتاری کے لیے بھی چھاپہ مار ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔انہوں نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کو جلد جسمانی ریمانڈ کے لیے عدالت پیش کیا جائے گا۔کینٹ پولیس نے طالب علم سے مبینہ ریپ کے حوالے سے بتایا کہ 19 اپریل کو نجی اسکول کا طالب علم خریداری کے سلسلے میں صدر گیا تو وہاں پر ان کے اسکول کے سینئر ساتھی مل گئے جو امریکی نژاد پاکستانی طالب علم آئس کریم کھیلانے لے گئے۔متاثرہ لڑکے نے بتایا کہ آئس کریم کھانے کے بعد ملزم نے زبردستی اسے گاڑی میں ڈالا اور ایک پارکنگ میں لے گئے اور وہاں اس کا ریپ کرنے کی کوشش کی جب طالب علم نے شور مچایا تو ملزمان نے اس کے منہ کو کپڑے سے بند کردیا اس کے بعد ملزمان طالب علم کو کسی ڈیرے پر لے گئے وہاں پر تینوں ملزمان نے اس کے ساتھ اسلحہ کے زور پر مبینہ طور پر ریپ کیا۔

متاثرہ طالب علم نے بتایا کہ اس ساری کارروائی کے دوران غیر اخلاقی ویڈیو بھی بنائی گئی جسے شیئر کیا گیا۔لڑکے نے پولیس کو بتایا کہ بعد ازاں اسکول کے ایک اور سینئر طالب علم نے مذکورہ غیر اخلاقی ویڈیو اسے بھیجی اور بلیک میل کرتے ہوئے اسے بلایا۔متاثرہ طالب علم کے کزن محمد ناصر نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کزن کے والدین امریکا ہی میں مقیم ہیں اور وہ ڈیڑھ سال قبل پاکستان صرف تعلیم حاصل کرنے کیلئے آیا تھا لیکن اس واقعہ کے بعد اس کو واپس والدین کے پاس امریکا بھیجا جارہا ہے۔محمد ناصر نے الزام لگایا کہ ملزمان شراب نوشی کرتے ہیں۔ایس ایچ او تھانہ کینٹ مرزا جاوید اقبال نے بتایا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے تفتیش کی جا رہی ہے تاہم ایک ملزم فرار ہو چکا ہے جس کی گرفتار کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



’’پیٹر تم دس دن کہاں غائب رہے‘‘


کیلیفورنیا کے اس نرسنگ سکول کا پرچہ بہت دل چسپ…

پانچ سو ڈالر

وہ محمد منور کو تلاش کر رہا تھا‘ اس نے محمد منور…

تھینک گاڈ

برطانیہ کی کلارک فیملی اس کی شان دار مثال ہے‘…

آئی سٹل لو یو

یہ بنیادی طور پر محبت کی کہانی تھی‘ جارج سمتھ…

’’آزادی کی ہوا چل رہی ہے‘‘

یہ 1882ء کی ایک گرم دوپہر تھی‘ ہارورڈ یونیورسٹی…

موسمی پرندے

’’ مجھے سمجھ نہیں آ رہی‘‘ نوجوان وزیر نے دانشور…

آپریشن بنیان المرصوص (آخری حصہ)

سر ونسٹن چرچل لوگوں کو ہمیشہ خوش نصیبی کی دعا…

آپریشن بنیان المرصوص (چوتھا حصہ)

مئی کی پاک بھارت جنگ پہلگام کے واقعے سے سٹارٹ…

آپریشن بنیان المرصوص(تیسرا حصہ)

ہمیں کہانی کو آگے بڑھانے سے قبل ایک اور حقیقت…

آپریشن بنیان المرصوص(دوسرا حصہ)

ظہیر احمد بابر کا کیریئر بظاہر ائیر کموڈور پر…

آپریشن بنیان المرصوص

میری درخواست ہے آپ تھوڑی دیر کے لیے اپریل 2025ء…