بدھ‬‮ ، 11 مارچ‬‮ 2026 

عمران خان نے اپنے لیے جائیدادیں نہیں بنائیں ،جوکچھ بھی کیا ملک وقوم کیلئے کیا ہے : اسد قیصر

datetime 26  اپریل‬‮  2019 |

لاہور ( این این آئی) سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا ہے کہ عمران خان نے اپنے لیے جائیدادیں نہیں بنائیں بلکہ جوکچھ بھی کیا ملک وقوم کے لیے کیا، ہمیں اس وقت بین الاقوامی چیلنجز کا سامنا ہے،موجودہ حکومت ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بھر پور صلاحیت رکھتی ہے،ہم نے یہ نہیں سوچنا کہ ملک نے ہمیں کیا دیا بلکہ یہ سوچنا ہے کہ ہم نے ملک کو کیا دیا،موجودہ حکومت فلاحی ورفاعی اداروں کا بھرپور ساتھ دے گی ۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعہ کے روز اخوت کالج یونیورسٹی قصور میں خطاب کرتے ہوئے کیا ۔اس موقع پر بانی چیئرمین اخوت ڈاکٹر امجد ثاقب،پروفیسر ہمایوں احسان،ڈاکٹر کامران شمس،ڈاکٹر اظہار الحق ،پرنسپل کالج شیر افگن شہزاد اور طلباء کی کثیر تعداد موجود تھی۔ سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کہا کہ مجھے یہاں آکر بہت خوشی ہوئی ہے آپ بہت بڑا کام سر انجام دے رہے ہیں اور ایسے کام اللہ تعالی کی رحمت کے بغیر ممکن نہیں۔ آپ لوگ کمٹمنٹ کے ساتھ لوگوں کی خدمت کررہے ہیں جبکہ بچوں کے اچھے مستقبل کیلئے محنت کررہے ہیں،میری دلی خواہش ہے کہ میں ان لوگوں کا سفیر بنوں۔انہوں نے کہا کہ بڑے کام کیلئے بڑے نام کی ضرورت نہیں ہوتی آپ کی محنت کوشش اور جزبہ آپ کو آگے لیکر جاتا ہے، آپ نیکی کے کام کیلئے ایک قدم آگے بڑھاتے ہیں تو اللہ تعالی آپ کی مدد کرتا ہے۔آپ سمت درست کریں اور ویژن بنائیں کہ میں نے کیا بننا ہے، چھوٹی سوچ سے نکلیں اور ملک کیلئے بڑی سوچ رکھیں، آپ کا ہرفیصلہ عوام کے لیے ہو تاکہ اپنے آپ سے نکل کر دوسروں کیلئے کام کرسکیں ۔ہم نے یہ نہیں سوچنا کہ ملک نے ہمیں کیا دیا بلکہ یہ سوچنا ہے کہ ہم نے ملک کو کیا دیا۔ہمیں اپنی سوچ کو بدلنا ہوگا اور ایسی سوچ بنانا ہوگی کہ ہم نے لوگوں کے لیے کام کرنا ہے،انسان کی ترقی اسکی سوچ میں ہوتی ہے۔اسد قیصر نے طالب علموں سے کہا کہ انشااللہ آپ میں سے ہی ایسے لوگ ہوں گے جو ملک کی تاریخ بدلیں گے ۔عمران خان نے اپنے لیے جائیدادیں نہیں بنائیں بلکہ جوکچھ بھی کیا ملک وقوم کے لیے کیا، جس طرح انہوں نے کرکٹ میں ملک کا نام روشن کیا انہوں نے ٹھان لی ہے کہ اب وہ پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں گے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت ایسے فلاحی ورفاعی اداروں کا بھرپور ساتھ دے گی ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اس وقت بین الاقوامی چیلنجز کا

سامنا ہے،موجودہ حکومت ان چیلنجز سے نمٹنے کیلئے بھر پور صلاحیت رکھتی ہے۔قبل ازیں بانی چئیرمین اخوت ڈاکٹر امجد ثاقت نے سپیکر قومی اسمبلی کا شکریہ ادا کیا اور انہیں بتایا کہ اخوت نے ملک کے 48اضلاع میں سے ہر صوبہ کے بچوں کو اکھٹا کرکے یونیورسٹی میں ایک چھوٹا پاکستان قائم کررکھا ہے، جہاں بغیر فیس کے بچوں

کو مفت تعلیم فراہم کی جارہی ہے ،تاکہ یہ ملک کیلئے خدمت کرسکیں ۔بعدازاں سپیکر قومی اسمبلی کو یونیورسٹی کی عمارت کا دورہ کرایا گیا، جہاں سپیکر بچوں میں گھل مل گے اور ان سے گفتگو کرتے رہے۔ آخر میں اخوت کے بورڈآف ڈائریکٹر نے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کو اخوت کالج یونیورسٹی کا سووینیر پیش کیا۔



کالم



مذہبی جنگ


رچرڈ نکسن امریکا کے 37ویں صدر تھے‘ یہ بھی ڈونلڈ…

اینڈ آف مسلم ورلڈ

ہمیں ایران امریکا جنگ کے نتیجے کو سمجھنے کے لیے…

عربوں کا کیا قصورہے؟

ایف 35 دنیا کا مضبوط اور مہلک ترین فائٹر جیٹ ہے‘…

اختتام کا آغاز

’’ہمارے پاس صرف 35 سال ہیں‘ ہم ان میں جتنا جی…

امانت خان شیرازی

بادشاہ اس وقت برہان پور میں تھا‘ مغل دور میں…

ہائوس آف شریف

جنرل غلام جیلانی نے جنرل ضیاء الحق کو آرمی چیف…

نواز شریف کی سیاست میں انٹری

لارنس گارڈن کے کرکٹ گرائونڈ میں میچ چل رہا تھا‘…

چوہے کھانا بند کریں

ہندوستان کا کوئی شہزادہ مہاتما بودھ کے پاس گیا…

رعونت پر بکھری ہوئی خاک

کراچی میں وسیم انصاری نام کا ایک چھوٹا سا سٹیج…

وہ واقعہ جو کتاب میں نہیں

1999ء میں دو وزیراعظم ہانگ کانگ میں ایک ہی ہوٹل…

بخاریؒ کو امام بنانے والے لوگ

نویں صدی کا شہر بخاراتھا اور اس شہر میں ایک سادہ…