اتوار‬‮ ، 13 جولائی‬‮ 2025 

موبائل کمپنیوں کے اربوں کی ٹیکس چوری میں ملوث ہونے  کاانکشاف،بڑا فیصلہ کرلیاگیا

datetime 25  اپریل‬‮  2019
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

اسلام آباد(آن لائن)موبائل کمپنیوں کی طرف سے اربوں روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف ہوا ہے یہ انکشاف ایک رپورٹ میں کیا گیا ہے جو وزارت آئی ٹی نے پی اے سی کو بھیجی ہے جس میں کمپنیوں سے اربوں روپے کی ٹیکس ریکوری کی ہدایات دی گئی ہیں۔ موبائل کمپنیوں کیخلاف اربوں روپے کی ٹیکس چوری کی رپورٹ پر بحث اگلے ہفتے اجلاس میں ہوگی۔ دستاویزات کے مطابق ملک کی سب سے بری ٹیلی کام کمپنی نے ملازمین کی تنخواؤں سے ایک ارب 30کروڑ روپے کی کٹوتی کی تھی لیکن یہ بھاری رقوم قومی خزانے میں جمع ہی نہیں کرائی گئی جس پر اعلیٰ پیمانے

پر تحقیقات کا فیصلہ کیا جائے گا اور مقدمہ ایف آئی اے کو ارسال کرنے کا امکان ہے۔ دستاویزات میں معلوم ہوا ہے کہ اسلام آباد کی دو ٹیلی کام کمپنیوں نے سپلائرز کو کی گئی ادائیگیوں میں سے 22کروڑ کا انکم ٹیکس و دہولڈنگ ٹیکس کی کٹوتی کی تھی لیکن یہ رقوم ہی خزانہ میں جمع نہیں کرائی گئی ہیں۔  اس کے علاوہ چھ کمپنیوں نے ود ہولڈنگ ٹیکس کی مد میں 57کروڑ کا فراڈ کررکھا ہے۔ جس کا ابتدائیتحقیقات مکمل ہوئی ہیں اور ان قومی کمپنیوں سے 57کروڑ کی ریکوری کیلئے سخت اقدامات تجویز کیے گئے ہیں اس کا فیصلہ اگلے اجلاس میں ہوگا۔

موضوعات:

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کاش کوئی بتا دے


مارس چاکلیٹ بنانے والی دنیا کی سب سے بڑی کمپنی…

کان پکڑ لیں

ڈاکٹر عبدالقدیر سے میری آخری ملاقات فلائیٹ میں…

ساڑھے چار سیکنڈ

نیاز احمد کی عمر صرف 36 برس تھی‘ اردو کے استاد…

وائے می ناٹ(پارٹ ٹو)

دنیا میں اوسط عمر میں اضافہ ہو چکا ہے‘ ہمیں اب…

وائے می ناٹ

میرا پہلا تاثر حیرت تھی بلکہ رکیے میں صدمے میں…

حکمت کی واپسی

بیسویں صدی تک گھوڑے قوموں‘ معاشروں اور قبیلوں…

سٹوری آف لائف

یہ پیٹر کی کہانی ہے‘ مشرقی یورپ کے پیٹر کی کہانی۔…

ٹیسٹنگ گرائونڈ

چنگیز خان اس تکنیک کا موجد تھا‘ وہ اسے سلامی…

کرپٹوکرنسی

وہ امیر آدمی تھا بلکہ بہت ہی امیر آدمی تھا‘ اللہ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

دیوار چین سے

میں دیوار چین پر دوسری مرتبہ آیا‘ 2006ء میں پہلی…