جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

حکمران جماعت تحریک انصاف کے بڑے اتحادی اختر مینگل کی بلاول زرداری سے ملاقات ،خطرے کی گھنٹی بج گئی،جہانگیر ترین پھر متحرک

datetime 25  اپریل‬‮  2019 |

اسلام آباد (این این آئی) بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کوبی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کی بلاول بھٹو سے ملاقات کی ،ملاقات ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے چیمبر میں ہوئی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

ذرائع نے بتایا کہ ملاقات میں اختر مینگل نے اپنے اور حکومت کے درمیان ہونے والے معاہدے کے حوالے سے بھی بتایا۔ ملاقات میں اختر مینگل نے بلوچستان کی صورتحال پر بات کی ۔ اخترمینگل نے بلاول بھٹو سے ملاقات کے بعد میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ دو سیاسی رہنما جب ملتے ہیں تو سیاسی بات ہوتی ہے ۔ انہوںنے کہاکہ آنے والے حالات میں پیش قدمی کے حوالے سے بات چیت ہوئی ہے۔ انہوںنے کہاکہ جمہوری اداروں کہ مضبوطی پر بات ہوئی ہے۔ اختر مینگل کے مطابق ملاقات میں آنے والے دنوں کے حوالے سے پیش قدمی پر بات ہوئی ۔دریں اثناءپاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما جہانگیر ترین نے اخترمینگل کے تحفظات دور کر نے کی یقین دہانی کرائی ۔ذرائع کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور اختر مینگل کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں بلوچستان کے مسائل پربات چیت کی گئی ۔ ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے اخترمینگل کو یقین دہانی کرائی کہ کمیٹی کا نوٹیفکیشن وزیراعظم کی واپسی کے بعد جاری ہوجائیگا۔ بی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل نے پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زر داری سے ملاقات کی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق جمعرات کوبی این پی مینگل کے سربراہ اختر مینگل کی بلاول بھٹو سے ملاقات کی ،ملاقات ڈپٹی چیئرمین سینٹ کے چیمبر میں ہوئی جس میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…