جمعہ‬‮ ، 10 جولائی‬‮ 2026 

’’ عمران خان ہر بار اپنی تقریر میں عوام کو بے وقوف بناتے ہیں ‘‘ ان کی تقریر ہارے ہوئے شخص کی آواز ہوتی ہے ‘جواد احمد پھٹ پڑے

datetime 25  اپریل‬‮  2019 |

ؒٓلاہور(این این آئی )چیئرمین برابری پارٹی پاکستان جواد احمد نے کہا ہے کہ عمران خان ہر بار اپنی تقریر میں عوام کو بے وقوف بناتے ہیں ان کی تقریر ہارے ہوئے شخص کی آواز ہوتی ہے ،بجٹ میں تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکس اضافے کی تجویز کو مسترد کرتے ہیں اور ملکی دولت لوٹنے والوں کو اب حساب دینا پڑے گا ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے نے پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ میں ورکرز سے ملاقات میں کیا۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ برابری پارٹی پاکستان وزیر اعظم پاکستان کے جلد پیسہ آنے کے بیان کو ان کی خام خیالی تصور کرتی ہے کیونکہ ماضی میں پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) کے وزراء اعظم بھی عوام کو ایسے سنہری خواب دکھاتے رہے ہیں اور اب حد تو یہ ہے کہ سابق وزیر خزانہ اسد عمر نے گزشتہ روز قومی اسمبلی میں تقریر کرتے ہوئے ملک میں مہنگائی بڑھنے اور ایف بی آر کے اہداف پورے نہ ہونے کا اعتراف تو کیا ہے مگر انھوں نے ساری صورتحال کی ذمہ داری سابق حکومتوں پر تھوپ کر انھیں ملک کی گرتی معیشت کا ذمہ دار بھی قرار دے کر اپنے آپ کو بری ذمہ کرلیا۔جواد احمدنے مزید کہاکہ بار بار روپے کی قدر گرنا بذات خود بڑی کرپشن ہے جس کے سبب مہنگائی بڑھی ،ادویات کی قیمتوں میں 300 سے 400 فیصد اضافہ ہوا، گیس کی قیمتیں بڑھ گئیں جس کا سیدھا اثر غریب اور متوسط طبقے پر پڑا اور یہ طبقہ اب سوچنے پر مجبور ہے کہ تحریک انصاف نے ہم سے جو وعدے کیے، ترقی کے جو خواب ہمیں دکھائے وہ کب پورے ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



وراثت


بنوں میں دو بھائی رہتے تھے‘ والد زمین دار اور…

ووزی ناں (Vozinha)

وہ بچپن سے فٹ بال کھیل رہا تھا‘ والد کا انتقال…

چین جائیں

چین ڈیڑھ ارب لوگوں کا ملک ہے‘ دنیا کی ایک چوتھائی…

چین کا نظام

ڈاکٹر عثمان سعید نے مجھے چین کے کلچر کے بارے میں…

گلاس برج سے

ہماری آخری منزل گلاس برج تھا‘ ہم نے یہ 20 جون کو…

دنیا کا سب سے بڑا غار

چانگ چاچے کے مضافات میں ایک اور حیران کن سیاحتی…

اواتار مائونٹین

اواتار فلم 2009 ء میں آئی‘ پوری دنیا میں دیکھی…

فورنگ میں ایک رات

ہماری لینڈ لیڈی کے والدین غریب تھے‘ وہ ٹائون…

محمد بوٹا انجم

محمد بوٹا میاں چنوں کے گائوں چک 15 میں پیدا ہوا‘…

فلم میں بھی ہارنے سے انکار

یہ تبلیسی شہر تھا‘ اکتوبر کی 8 تاریخ تھی اور سن…

Pale Blue Dot

کارل ایڈورڈ سیگن (Carl Edward Sagan) خلانورد اور پلانٹری…