لاہور (این این آئی)پاکستانی اداکارہ میرا طویل عرصے سے اپنی فلم ’باجی‘ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جس کا پہلا ٹیزر آخر کار ریلیز کردیا گیا۔ایک منٹ 21 سیکنڈ دورانیے کے اس ٹیزر میں میرا نے بتایا کہ لوگ ان سے محبت کرسکتے ہیں، نفرت کرسکتے ہیں لیکن ان کی جگہ نہیں لے سکتے۔اس ٹیزر میں شوبز کی دنیا اور اس میں موجود نامور شخصیات کی سیاست کو دکھایا۔ٹیزر کی شروعات میرا کے کردار سے ہوتی ہے، جو ایک سپراسٹار
ہیں اور ان کی مقبولیت کا دور ختم ہورہا ہے، ان کے مدمقابل آمنہ الیاس کا کردار ہے جو اداکارہ بننے کی خواہش مند ہیں اور میرا کی جگہ لینے کی کوشش کرتی ہیں۔فلم میں عثمان خالد بٹ ایک ہدایت کار بنے ہیں جو اپنی نئے پروجیکٹ کے لیے ایک کلاسک چہرے کی تلاش میں ہیں۔’باجی‘ فلم میں علی کاظمی، محسن عباس حیدر اور نیئر اعجاز بھی موجود ہیں۔میرا کی فلم رواں سال 28 جون کو ریلیز ہوگی، جبکہ اس کا ٹریلر بھی جلد سامنے لانے کا ارادہ کیا جارہا ہے۔